عدالتی حکم کے باوجود غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کیوں کیا گیا؟ عدالت کا استفسار،چیف سیکرٹری نے کال کی اور تبادلے کی درخواست کی گئی،سکندر سلطان راجہ


غلام محمود ڈوگر ٹرانسفر پوسٹنگ کیس،سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو ریکارڈ سمیت کل دوبارہ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کیوں کیا گیا؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ چیف سیکرٹری نے کال کی اور تبادلے کی درخواست کی گئی،الیکشن کمیشن نے جامع پالیسی بنائی جس کے بعد تبادلے کیے گئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب الیکشن کا اعلان ہو چکا ہو تو پھر تبادلے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ آپ کو کس نے تبادلے کرنے کا اختیار دیا؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ آئین نے مجھے تبادلے کرنے کا اختیار دیا،ہم سکیورٹی مانگتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ نہیں دے سکتے،ہم عدلیہ سے آر اوز مانگتے ہیں تو انکار کیا جاتا ہے کہ نہیں دے سکتے،ہم حکومت سے فنڈز مانگتے ہیں تو فنڈز کی کمی کا کہا جاتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ غیر جانبدار الیکشن کیلئے ضروری ہے کہ تبادلے کریں تو ہمیں روک دیا جاتا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے یہ باتیں وفاقی حکومت سے تحریری طور پر کی ہیں تو اس کا ریکارڈ دیں ہم دیکھ لیں گے،90 روزمیں الیکشن کا مطلب ہے کہ 90 روز سے آگے ایک دن بھی نہ جائے۔آئین نے نگران حکومت کو تبادلے کا اختیار ہر گز نہیں دیا،ناگزیر حالات میں تبادلہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے ہی ہو سکتا ہے،آپ 90 روز میں الیکشن کرانے کے پابند ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جنرل انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے نہیں صدر مملکت یا گورنر نے دینی ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ آئین میں یہ کہاں لکھا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 105 دفعہ 3 میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی کی تاریخ صدر مملکت دے گا اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ گورنر دے گا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ گورنر نے انکار کر دیا،آپ تاریخ دے نہیں رہے تو آئین پر عمل کیسے ہو گا۔

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 19 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 16 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 20 گھنٹے قبل

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- ایک گھنٹہ قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 2 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 19 گھنٹے قبل

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- 35 منٹ قبل

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 18 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 18 گھنٹے قبل











