جی این این سوشل

پاکستان

23 جنوری کو ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن کی انکوائری مکمل

پن بجلی والے منصوبے ٹرپنگ کے فوری بعد بجلی پیداوار میں ناکام رہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

23 جنوری کو ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن کی انکوائری مکمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

23 جنوری کو ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ تیار کر کے ذمہ داروں کا تعین بھی کر لیا گیا ہے۔انکوائری رپورٹ میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے افسران، پاور کنٹرول مینجمنٹ اور  شفٹ انچارج کو بجلی بریک ڈاؤن کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پن بجلی والے منصوبے ٹرپنگ کے فوری بعد بجلی پیداوار میں ناکام رہے لہذا این ٹی ڈی سی، واپڈا، آئی پی پیز بجلی بحالی کا باقاعدہ نظام مرتب کریں۔

تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لیے پاور پلانٹس کے میرٹ آرڈر  پر سختی سے عمل کیا جائے، پن بجلی منصوبوں میں ٹرپنگ کے بعد جلد از جلد بحالی کی صلاحیت کی تحقیقات کی جائیں۔

انکوائری کمیٹی کی جانب سے یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ سالانہ بنیادوں پر بلیک آؤٹ کی صورت حال سے نمٹنے کا پری ٹیسٹ کیا جائے اور پاور سسٹم کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر چلایا جائے۔

 

علاقائی

نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری ملتوی

تقریب حلف برداری اب 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری ملتوی

نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملک میں غیر موجودگی کی وجہ سے حلف برداری ملتوی ہوئی۔جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ کے مطابق تقریب حلف برداری اب 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ ن لیگ نے پی پی قیادت کی اس بنیاد پر حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی، نامزدگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے ، ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

اے این پی کے دیگر عہدوں کے لیے بھی انٹرا پارٹی انتخابات آج ہو رہے ہیں، جس میں مرکزی کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

واضح رہے کہ ایمل ولی خان سے قبل ان کے والد اسفندر یار ولی اے این پی کے مرکزی صدر تھے تاہم وہ گزشتہ کئی عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور انہوں نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ روز سابق سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے  انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اے این پی کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں پارٹی کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وفد کی آج پاکستان آمد،بڑی سرمایہ کاری کا امکان

پاکستان آنے والا سرمایہ کاروں کا وفد سعودی فرمانروا اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پہنچ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وفد کی آج پاکستان آمد،بڑی سرمایہ کاری کا امکان

سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں سی ای اوز کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آنے والا سرمایہ کاروں کا وفد سعودی فرمانروا اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پہنچ رہا ہے۔ سعودی عرب کی کاروباری، تجارتی اور سرمایہ کار شخصیات وفد کا حصہ ہوں گی۔

اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر پٹرولیم اور فوکل پرسن سعودی شراکت داری مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کے دوران 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں فنانس، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، تعمیرات، لاجسٹک سروسز، پراپرٹی ڈویلپرز، ریٹیلرز اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان بھی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے روزگارکے نئے مواقع میسر آئیں گے اور عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll