اسرائیلی وزیرخارجہ اور یوکرینی صدر کی ملاقات، ایران مشترکہ دشمن قرار
کیف: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’ایران‘ یوکرین اور اسرائیل کا مشترکہ دشمن ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن یوکرین کے دورے پر پہنچے اور صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور روس جنگ سمیت خطے میں امن و سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے کہا کہ ایران ہمارا “مشترکہ دشمن” ہے۔ ایران خطے میں طاقت کے توازن کو خراب اور عسکریت پسندوں کی معاونت کر رہا ہے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے یوکرائنی ہم منصب کے ہمراہ میڈیا سے گفتکو میں کہا کہ اسرائیل روس کی جانب سے جنگ مسلط کرنے پر یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صدر زیلنسکی سے ملاقات میں خطے میں ایرانی خطرے کے پیش نظر یوکرین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے پر بھی بات چیت کی۔
ایلی کوہن نے جنگ زدہ یوکرین میں صحت کے شعبے کی دیکھ بھال اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے اسرائیلی منصوبے جاری رکھنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ اسرائیل اگلے ہفتے اقوام متحدہ میں یوکرین کے امن اقدام کی حمایت کرے گا۔
تاہم اسرائیل نے یوکرین کو روس سے جنگ کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جس کے لیے یوکرین کے صدر زیلنسکی کئی بار مغربی ممالک سے اپیل کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد کسی اسرائیلی وزیر یہ پہلا دورہ تھا۔ روس نے نیٹو میں شمولیت سے روکنے کے لیے یوکرین پر گزشتہ برس فروری میں حملہ کیا تھا اور اس کے 4 علاقے اپنی ریاست میں ضم کرلیے ہیں۔
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 2 گھنٹے قبل
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- 3 گھنٹے قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- ایک گھنٹہ قبل
شفت علی خان وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر
- ایک گھنٹہ قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 40 منٹ قبل