Advertisement
پاکستان

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

لاہور: پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل 13 اپریل بروز بدھ پہلا روضہ ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 14th 2021, 10:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ مولانا عبد الخیر  کی زیر صدارت پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس کے بعد پریس کانفرنس میں   اعلان  کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ مولانا عبد الخیر  نے کہا کہ پاکستان  میں  رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا  بھی کہنا تھا کہ لاہور میں 13 اپریل کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں 13 اپریل کو مطلع صاف رہے گا۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا،جبکہ  15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔

اس سلسلے میں  وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپریل کے شروع میں علیحدہ ٹویٹس میں پیش گوئی کی تھی کہ اس سال پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔ان کا  مزید کہنا تھا کہ  رمضان کا چاند اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کراچی میں واضح طور پر نظر آئے گا۔

قبل ازیں  سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔سعودی   کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ مملکت میں کہیں  بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پیر 12 اپریل کو 30 شعبان المعظم ہوگی اور پہلا روزہ 13 اپریل منگل کو ہوگا۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 9 hours ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 10 hours ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 days ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 15 hours ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 12 hours ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 14 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 days ago
Advertisement