لاہور : پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ مقدمے میں دہشتگردی، اغوا، توڑ پھوڑ، کارسر کار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات لگائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کا احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر شہر کے مختلف تھانوں میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی، اغوا، توڑ پھوڑ، کارسر کار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات لگائی گئی ہیں ۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو بھی حراست میں لیا ہے۔ مذہبی جماعت کے احتجاج سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح تاثر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرے کے دوران چالیس اہلکار زخمی اور ایک شہید ہوا ہے۔
اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن اومان کی صورتحال پر اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزیر مزہبی امور، چیف کمشنر اور آئی جی نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔
اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیااورقانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے حتمی فیصلہ کیا گیا کہ راستوں کو کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ جہاں حالات خراب ہوں گے وھاں 24گھنٹے کے لئے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے جاری مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور کی کئی شاہراہیں اور چوک بند ہیں ۔
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 9 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 7 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 8 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 10 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 6 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 9 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 6 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 11 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 10 گھنٹے قبل