جی این این سوشل

تجارت

ایسوسی ایشن اور عامر طفیل اپنے متنوع تجربے اور خلوص کے ذریعے بہترین کامیابیاں حاصل کریں گے

سوئی ناردرن آفیسرز ایسوسی ایشن کا قائم مقام ایم ڈی کی تعیناتی کا خیر مقدم

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایسوسی ایشن اور  عامر طفیل اپنے متنوع تجربے اور خلوص کے ذریعے بہترین کامیابیاں حاصل کریں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر
سوئی ناردرن آفیسرز ایسوسی ایشن کا قائم مقام ایم ڈی کی تعیناتی کا خیر مقدم
 
سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے عامر طفیل کو قائم مقام ایم ڈی مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
 
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ ایسوسی ایشن اور عامر طفیل اپنے متنوع تجربے اور خلوص کے ذریعے بہترین کامیابیاں حاصل کریں گے۔
 
بیان میں مزید کہا گیا کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اہداف کے حصول اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے کام کیا جائے گا۔
 
آفیسرز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں ایم ڈی کی جانب سے سینیئر ترین اور تجربہ کار افسران کو کلیدی عہدوں پر مقرر کیے جانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ادارے کو ترقی حاصل ہوسکے گی۔
 
نئی انتظامیہ نے طویل عرصے سے التوا کا شکار افسران کی تنخواہوں میں اضافے اور سالانہ اپریزل رپورٹس کی تیاری و ترقیوں کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ ایسوسی ایشن نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے ملازمین میں بے چینی کا خاتمہ ہوسکے گا۔
 
ایسوسی ایشن نے بیان میں مینیجنگ ڈائریکٹر کو کمپنی کو ترقی دینے کے اس سفر میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
 

تجارت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسہ سستا ہو کر  287.74 روپے پر آ گیا،اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسہ سستا ہو کر  287.74 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ کاروبارکے اختتام پر ڈالر 2 روپے سستا ہو کر288 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج  132 پوائنٹس کی کمی سے 46 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 326 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔

121 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 183 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,469 جبکہ کم ترین سطح 46,177 رہی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش

مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے  معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہواتھا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی  رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گتھم گتھا ہو گئے ، ایک دوسرے پر لاتوں ، گھونسوں ، مکوں کی بارش کر دی ۔

ٹی وی پروگرام میں شو کے دوران دونوں ایک دوسرے کی طرف لڑائی کے ارادے سے بڑھے ،پہلے شیر افضل مروت نے پہل کرتے ہوئے افنان اللہ پر تھپڑوں کی بارش کردی  ،بعد ازاں سنیٹر افنان اللہ کی جانب سے جوابی کاروائی ہوئی جس میں دونوں جانب سے بھرپور مقابلہ کیا گیا ۔

مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے،  معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہوا، جو نازیبا الفاظ سے ہوتا ہوا مار پیٹ تک پہنچ گیا۔

پروگرام میں موجود ملازمین و دیگر افراد نے ایک دوسرے کو پکڑ کر لڑائی کو ختم کیا ۔

یاد رہے کہ لڑائی سیاسی کشید گی کی وجہ سے ہوئی شو کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے نازیبا الفاظ کا تبادلہ کیا گیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر   کی لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا اور لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاک فوج کے سپہ سالار کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بشمول بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی۔

فورم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی اور گرین پنجاب کے اقدامات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے ان تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اجلاس کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور آمد پر کورکمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll