جی این این سوشل

دنیا

شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

امریکا نے اچانک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیوں مخر کر دیا؟

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شمالی کوریا  نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کو دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب موجود سائٹ سے میزائل فائر کیا۔

رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل 67 منٹ میں 900 کلومیٹر سے زیادہ کی پرواز کرنے کے بعد جاپان کے دریا میں گر گیا۔

پیانگ یانگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا امریکا اور جنوبی کوریا جیسی دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکا نے اچانک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیوں مخر کر دیا؟
 شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری خطرات کو روکنے میں مدد کے لیے اگلے ماہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقیں شروع ہونی ہیں۔

پیانگ یانگ نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی تیاری کے سلسلے میں شروع ہونے والی ایسی کسی بھی مشقوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔

پاکستان

وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ہی چیئرمین پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کو خط لکھا گیا تھا، مصدق ملک افتتاحی سیشن اور راؤنڈ ٹیبل سیشن میں شرکت کرنا چاہتے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا

وفاقی وزیرپٹرولیم ڈویژن مصدق ملک کوامریکہ جانےکی اجازت نہیں ملی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن کو مصدق ملک کو گیس ٹیک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی مگر وزیراعظم نے ہیوسٹن میں گیس ٹیک کانفرنس میں شرکت کی سمری مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری اور کانفرنس کی کم اہمیت کے پیش نظر اجازت نہیں دی گئی، مصدق ملک کی بطور اسپیکر شرکت کیلئے خط بھی لکھا جا چکا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرمصدق ملک کانفرس میں خطاب کرنے کے خواہشمند تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ہی چیئرمین پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کو خط لکھا گیا تھا، مصدق ملک افتتاحی سیشن اور راؤنڈ ٹیبل سیشن میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

 روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نائب وزیراعظم کی سربراہی میں روس کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچا، ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے حکام نے روسی وفد کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق روسی نائب وزیراعظم کی دورے کے دوران صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔  

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 وزیراعظم کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیراعظم کی  برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ  نے  اسلام آباد میں ملاقات کی ہے   ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔  

اس موقع پر وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، جنہیں مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے مزید وسعت دی جا سکتی ہے ،شہباز شریف نے حکومت کی ترجیحات بالخصوص ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 

وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، سماجی روابط کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر  الجہتی  امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر   زور دیتے ہوئے کہا برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات پل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا دونوں ممالک کے بہتر تعلقات میں ایک کلیدی کردار ہے ۔  

وزیراعظم   محمد شہباز شریف  کی  جانب سے کنگ چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا گیا۔  

برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll