جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت سے انکار کر دے تو سمجھ لیں کہ آئینی بحران شروع ہو گیا ہے،شیخ رشید

امید ہے کہ صدر 72گھنٹوں میں الیکشن کی تاریخ دیں گے۔شیخ رشید

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت سے انکار کر دے تو سمجھ لیں کہ آئینی بحران شروع ہو گیا ہے،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سرپراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت سے انکار کر دے تو سمجھ لیں کہ آئینی بحران شروع ہو گیا ہے۔امید ہے کہ صدر 72گھنٹوں میں الیکشن کی تاریخ دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویپ سائیٹ پر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج سے آئین سے کھلواڑ شروع ہو گیا ہے۔وزیر دفاع کہتا ہےکہ ملک ڈفالٹ ہو چکا ہےاور جس پٹرولیم کا سٹاک ختم ہو رہا ہے اس کا وزیر کہتا ہے کہا دیوالیہ نہیں ہوابھونڈےاندازمیں ترکی کوامداددی گئی

امیدہےعمران خان آج لاہوربائی کورٹ میں پیش ہوں گےدنیاکوہماری بگڑتی معیشت پےتفشیش ہےامیروں کوسبسڈی اورغریبوں کاگلہ گھونٹ رہےہیں حالات سنگین ترین ہوگئےدہشگردی کوروک نہیں پارہےاورمہنگائی کوکھلی چھٹی دےدی ہےمزیدتاخیربڑےحادثےکوجنم دےسکتی ہےاللہ کےبعدعدلیہ ہی ملک کوبحران سےنکال سکتی ہے۔

علاقائی

کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار

گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار

پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے7 کارندوں کو  اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان  میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جبکہ اس دوران دھرنے، ریلیاں، جلسے،جلوس  برآمد نہیں کیے جاسکیں گے، چار سے زائد افراد کے اجتماع اور اسلحے کی نمائش  پر بھی پابندی ہوگی۔

 

جبکہ اس سے قبل پنجاب حکومت بھی  صوبے بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرچکی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اوردھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہوراور اسلام آباد کے تمام داخلی وخارجی  راستے بند کردیے گئے ہیں، دونوں شہروں کو جانے والی موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تیعنات کر دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

احتجاج کے پیش نظر موٹرویز بند کر دی گئیں

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتجاج کے پیش نظر موٹرویز بند کر دی گئیں

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے لاہور سے اسلام آباد کو جانے والی ایم ٹو اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے کو بند کر دیا گیا

نوٹیفکیشن  کے مطابق  لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند کر دیا گیا ہے۔

جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے  کے مطابق 24 نومبر کے غیر قانونی احتجاج کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ مظاہرین  ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہو کر آ رہے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll