جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: تحریکِ انصاف کے مزید 70ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت  کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7مارچ کو سنا جائے گا۔ جسٹس شاہد کریم نے فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان  کی درخواست پر سماعت کی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ارکان کا مؤقف نہیں لیا۔ الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد روکنے کا حکم دے۔لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کی حد تک ضمنی الیکشن بھی روکنے کا حکم دے دیا۔

کھیل

دفاعی چیمپیئن انگلینڈکا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جوس بٹلر کی قیادت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفاعی چیمپیئن انگلینڈکا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلئے  15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جوس بٹلر کی قیادت میں ورلڈک اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ معین علی، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹوم ہارٹلے اور ول جیکس ٹیم کا حصہ ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں کرس جورڈن، لائم لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریسی ٹاپلےا ور مارک ووڈ کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپےکی کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے پر آ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں  نمایاں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپےکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپےکا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوکر 2296 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نان بائی ایسوسی ایشن کا نان اور روٹیوں کی نئی قیمتوں سے متعلق ہڑتال کا اعلان

مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کےلئے شٹر ڈاؤن کیا جائے گا، صدر نان بائی ایسوسی ایشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نان بائی ایسوسی ایشن کا نان اور روٹیوں کی نئی قیمتوں سے متعلق  ہڑتال کا اعلان

نان اور روٹیوں کی نئی قیمتوں سے متعلق نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے اخراجات پورے نہیں ہو رہے، حکومت کی جانب سے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تندور مالکان کے خلاف ناجائز پرچے درج کئے جا رہے ہیں، ناجائز جرمانے اور دکانیں بھی سیل کی جا رہی ہیں۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی سے لاہور سمیت صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کےلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقررہ نرخ پر نان کی فروخت میں تندور مالکان کو نقصان ہو رہا ہے، اس لئے مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ شٹر ڈاؤن کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll