جی این این سوشل

پاکستان

طورخم سرحد پر افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ

خیبر: طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

طورخم سرحد پر افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایف سی ذرائع کے مطابق  ایف سی اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز  پاکستان آنے والے افغان مریض کے ساتھی کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں،بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے والے افغان شہری کو واپس بھیج دیا گیا۔ افغان شہری کو  واپس بھیجنے پر افغان فورسز کے اہلکار مشتعل ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان فورسز  نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو  احتجاجاً بندکردیا تھا جس کے بعد سے طورخم سرحدی گزرگاہ بدستور بند ہے۔سرحدی گزرگاہ کی بندش سے پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

واضح رہے کہ افغان مریضوں کو پاکستان آمد کےلیے سفری دستاویزات سے استثنیٰ حاصل ہے۔ افغان مریض کےساتھ آنے والےرشتہ دارکےلیے سفری دستاویزات لازمی ہیں۔

پاکستان

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد :  بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔انہوں نے صوبہ بلوچستان سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت ترقی کے مقصد کیلئے بلوچستان کے معدنی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کے لئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی اور دانش سکول کو بلوچستان تک وسعت دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ایوان صدر میں 2008 سے2013  تک اپنی پانچ سالہ مدت صدارت میں انہوں نے چھ مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری کل بروز (جمعرات) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ اجلاس سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔آئین کے آرٹیکل چھپن (تین) کے تحت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کا یہ ریکارڈ ساتواں خطاب ہو گا۔

یاد رہے کہ ایوان صدر میں 2008 سے2013  تک اپنی پانچ سالہ مدت صدارت میں انہوں نے چھ مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جامشورو: کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

ضلعی پولیس کے مطابق کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو جامشورواورحیدرآبادکے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامشورو: کوچ اور آئل ٹینکر   میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

جامشورو: ضلع جامشوروکے علاقے منجہد  میں آج صبح انڈس ہائی وے پرایک کوچ اور آئل ٹینکر کے تصادم میں کم ازکم 4 افرادجاں بحق جبکہ 25 افراد  زخمی ہوگئے۔

ضلعی پولیس کے مطابق کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو جامشورواورحیدرآبادکے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اورکمشنرحیدرآباد کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll