پاکستان

چیف جسٹس کا 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 22nd 2023, 9:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیف جسٹس کا 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس لیتے ہوئے بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا جس پر سماعت کل ہو گی۔ بنچ میں چیف جسٹس عمر عطابندیال ،جسٹس سیدمنصورعلی شاہ، جسٹس یحیٰ آفریدی،جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

ان کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی بھی بینچ کاحصہ ہیں۔  ازخود نوٹس رجسٹرار کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹ پر لیا گیا۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ میرے علم میں لایا گیا 2 صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل ہوئے ایک ماہ ہو گیا ہے۔