دنیا
مشرقی تاجکستان میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
دوشنبہ: تاجکستان کے مشرقی علاقوں میں جمعرات کو 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:37 بجے کے قریب آیا جس کی گہرائی 20.5 کلومیٹر 12.7 میل تھی۔
زلزلے کا مرکز گورنو-بدخشاں میں تھا، جو ایک نیم خودمختار مشرقی علاقہ ہے جو افغانستان اور چین کی سرحدوں سے ملتا ہے، چھوٹے پہاڑی قصبے مرغوب سے تقریبا 67 کلومیٹر دور ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، چینی میڈیا نے بتایا ہے کہ چین کے علاقے سنکیانگ اور تاجکستان کی سرحد کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ آیا۔
پاکستان
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کیس میں ملوث 10 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، سزا یافتہ افراد میں4 افغان شہری بھی شامل ہیں جو کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی۔
ملزمان کے خلاف 10 مئی 2023 کو تھا نہ پی ایس انڈسٹریل ایریا میں ایف آئی آر نمبر 626/ 24درج کی گئی تھی۔
کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت نمبر ٹو اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کیا،جس میں پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کو سزا سنائی گئی جبکہ 6 کارکنان اب بھی اسی کیس میں اشتہاری مجرم ہیں۔
سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود، احسن ، نعیم اللہ ، مطیع اللہ ولد امین خان ، شوکت ولد فضل داد ، ذاکر اللہ ولد بسم اللہ خان شامل ہیں۔
افغان شہریوں کے نام داؤد خان، یونس خان، احسان اللہ، لال آغا ہیں۔
عدالت نے روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتارکرتے ہی فوری عدالت میں پیش کرنے کاحکم بھی دیا گیا۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق مجرموں کو سنائی گئی سزا جرمانے کے علاوہ 6 سال تک بڑھ جاتی ہے۔
جرم
باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق
دھماکوں کے واقعات کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، پولیس
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دو مختلف مقامات پر دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ملک اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ جاں بحق ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکوں کے واقعات کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دنیا
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو برطانیہ آئے تو انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے،ترجمان
برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو برطانیہ آئے تو انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ترجمان برطانوی حکومت نے واضح کیا کہ برطانیہ قوانین پرعملدرآمد کرنے والا ملک ہے اور وہ ہر اُس فیصلے پر عمل کرے گا جو عدالتوں کی طرف سے احکامات جاری ہوئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کے سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
ترجمان نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا ہےکہ اگر نیتن یاہو نے برطانیہ کا دورہ کیا تو انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ عدالت احکامات کی روشنی میں گرفتار کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نیدر لینڈ اور اٹلی بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا عندیہ دے چکے ہیں، اطالوی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو اٹلی میں داخل ہوئے تو انہیں گرفتار کرنا اٹلی کی قانونی ذمہ داری ہوگی۔
جبکہ اس سے قبل نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے بھی واضح کیا تھا کہ اگر نیتن یاہو نے نیدرلینڈز میں قدم رکھا، تو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو دن قبل عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے خلا ف جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے تحت ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں،عالمی عدالت نے غزہ میں جاری جنگی جرائم اور انسانیت سوز سلوک پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری