جی این این سوشل

پاکستان

آئین کہتا ہے کہ 90 روز میں انتخابات ہوں گے،چیف جسٹس آف پاکستان

ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا تھا مگر کوئی فیصلہ نہیں ہو پا رہا تھا،جسٹس عمرعطاء بندیال

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئین کہتا ہے کہ 90 روز میں انتخابات ہوں گے،چیف جسٹس آف پاکستان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں لارجر بنچ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کی ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے سامنے تین معالات ہیں۔ وکیل تحریک انصاف علی ظفر نے بتایا کہ ہماری درخواست زیر التوا ہے، اسے بھی ساتھ سنا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے صرف آئینی نکتہ دیکھنا ہے اور اس پر عملدرآمد کرانا ہے، سپریم کورٹ آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گی، انتہائی سنگین حالات ہوں تو انتخابات کا مزید وقت بڑھ سکتا ہے، انتخابات میں تاخیر کو مزید طول نہیں دے سکتے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آرٹیکل 224 کہتا ہے کہ 90 روز میں انتخابات ہونگے، وقت جلدی سے گزر رہا ہے، ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا تھا مگر کوئی فیصلہ نہیں ہو پا رہا تھا، سیکشن 57 کے تحت صدر مملکت نے انتخابات کا اعلان کیا، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں چیزیں واضح نہیں، ہم نے دیکھنا ہے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار کس کو ہے۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ سینئر وکلا کمرہ عدالت میں بیٹھے ہیں انکی معاونت چاہیئے ہوگی، اس کیس کیلئے روٹین کے کیسز نہیں سنیں گے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ از خود نوٹس پر تحفظات ہیں، میں خود کو بینچ سے الگ کر رہا ہوں۔جسٹس جمال خان نے کہا کہ از خود نوٹس جس کیس میں لیا گیا وہ غیر مناسب ہے۔یہ از خود نوٹس جسٹس اعجاز الاحسن کی سفارش پر لیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ از خود نوٹس بعد میں لیا پہلے اسپیکرز کی درخواستیں دائر ہوئیں۔

پاکستان

الیکشن کمیشن کی سینٹ قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت

الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں ہے، ای سی پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی سینٹ    قائمہ کمیٹی کو  اخراجات پر بریفنگ دینے  سے معذرت

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کو کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی۔ اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا ہمایوں مہمند کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں الیکشن کمیشن ممبران، ملازمین کی تنخواہ، سفر کے اخراجات اور 8 فروری کے الیکشن خراجات کی تفصیلات مانگی گئی تھیں، تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بریفنگ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھا، جس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے بجٹ پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند نہیں۔الیکشن کمیشن، الیکشن قوانین اور آئینی معلات پر قانون سازی کے معاملات پر معاونت کر سکتا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، ’کسی وزارت کے ماتحت نہیں‘، الیکشن کمیشن قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں، الیکشن کمیشن کے اخراجات چارجڈ اخراجات میں آتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی ہمایوں مہمند نے کہا کہ رولز کے تحت ہمیں کسی شخص کو طلب کرنے، دستاویزات، ریکارڈ لینے کا اختیار ہے، الیکشن کمشن اور چیف الیکشن کمشنر کو ہم بلا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن والے کہتے ہیں وہ پارلیمنٹ کو جواب دہ نہیں جس پارلیمنٹ نے ان کی تخلیق کی اس کو وہ کہتے ہم آپ کو جوابدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس پر استحقاق کمیٹی جاؤں گا، یہ سینیٹ کی تضحیک ہے ہم چیئرمین سینیٹ کی رائے لے لیتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

ضرار ہاشم خان کو 2 سال کے لئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضرار ہاشم خان کو کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے، سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیو نیکیشن کی اوپن مارکیٹ سے کنٹریکٹ پرتقرری کیلئے بذریعہ اشتہار اوپن مارکیٹ سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ سلیکشن بورڈ نے امیدوراوں کے انٹرویوز کئے تھے۔

گریڈ 22 کی اس اہم پوسٹ پر تقرری کیلئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد خان چیمہ کی سربراہی میں 5 رکنی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، بورڈ کے دیگر ممبران میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن شیزہ فاطمہ خواجہ، ٗ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو اور سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان : شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ، چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

میڈیا ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں شرکت کیلیے رکن ممالک کی طرف سے بھی تصدیق آنا شروع ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان : شنگھائی تعاون تنظیم  کا سربراہی اجلاس ،   چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں شرکت کیلیے رکن ممالک کی طرف سے بھی تصدیق آنا شروع ہوگئی ہے۔

ایس سی او کے اجلاس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے جس کے لیے وہ 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت اور روس کی جانب سے ابھی تک پاکستان کو شرکت کی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll