پاکستان
صوبہ سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد
اسلحے کی نمائش پر پابندی 3 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے
حکومت سندھ نے صوبے میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کرچلنے اوراسلحے کی نمائش پر پابندی 3 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم نامہ سے مستثنی ہونگے۔
پاکستان
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر
انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔
اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کو لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں پیش نا کیا جا سکا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اے ٹی سی جج نے کہا کہ دو دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر کو پولیس پر تشدد کرنے اور انتشار پھیلانے کے کیس میں نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری کو پولیس نے چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ دو روز قبل اس ملزم کو میں نے کسی اور مقدمے میں ڈسچارج کیا، پرسوں میں نے ایک ملزم کو ڈسچارج کیا تو اب کیسے شناخت پریڈ پر بھیج دوں، پراسیکیوٹر صاحب آپ بتائیں اس کیس میں کیسے شناخت پریڈ ہو سکتی ہے۔
تجارت
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی بیلاروس سے صنعتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بیلاروس کے وزیر صنعت، الیگزینڈر یافیمو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران الیکٹرک گاڑیوں پر جوائنٹ وینچر کے آپشن پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور پاکستانی مصنوعات کو بیلاروس کی مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔
بیلاروس کے وزیر نے اعلان کیا کہ بیلاروس زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گا اور زرعی مشینری و ٹریکٹر پلانٹس کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق ہوا، جس میں زرعی اور صنعتی ترقی کے حوالے سے مزید اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔
جرم
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں شہید 46 سالہ کانسٹیبل مبشر بلال کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا، کانسٹیبل مبشر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے
پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہو گئے، پرتشدد حملوں میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل مبشر سر پر چوٹ کے باعث شہید ہو گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں شہید 46 سالہ کانسٹیبل مبشر بلال کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا، کانسٹیبل مبشر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا، کانسٹیبل مبشر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں وہ شہید ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے حملہ آوروں کی شناخت جاری ہے، شر پسندعناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ شر پسندوں کے تشدد سے اب تک پولیس کے 70 اہلکار زخمی ہیں، زخمی اہلکاروں کو سر، بازو اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہکلہ میں مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کا نسٹیبل کو خراج عقیدت کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کانسٹیبل مبشر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، ذمہ دارعناصرکو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
دنیا 12 گھنٹے پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
کھیل 13 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
علاقائی 2 دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ