جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم شہبازشریف

ملاقات میں بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم شہبازشریف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کےمطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی سے گفتگو کرتےہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کویہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ملاقات میں پاور ڈویژن کے امور پر بات چیت اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے۔

علاقائی

شاہراہ قراقرم اپر مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہراہ قراقرم اپر  مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر کوہستان مختیار احمد نے بتایا کہ بس بڑے پتھروں کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دو جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث  شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017ء سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی گئی ، پی ٹی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ 

پی ٹی اے کے مطابق جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017ء سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ شہری سمز کی بندش سے بچنے کے لیے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں۔ پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں تھیں۔ 16 اگست سے لے کر اب تک 69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمز بند کی جا چکی ہیں۔

پی ٹی اے نادرا سے حاصل ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔ موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی ہیں جن میں دہشت گردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم ’ویر زارا‘ 20 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ 

2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی کہانی ایک ہندوستانی اور پاکستانی کے درمیان محبت کی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، ہیمامالنی اور رانی مکھرجی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

'ویر زارا نے ریلیز کے وقت باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی اور دنیا بھر میں 97 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویر زارا کو 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ شاہ رخ خان کے مداح اس فلم کو دوبارہ بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll