مریم نواز جان بوجھ کر ججز کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔شبلی فراز


پی ٹی آئی رہنماء فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں اگلے ہفتے میں یہ کیس مکمل ہو جائے تاکہ ہیجان کی کیفیت ختم ہو۔ ہم آئین و عوام کا مقدمہ سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ پہ مکمل اعتبار ہے، ججز کے خلاف ہرزہ سرائی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ شعیب شاہین نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ کون اتھارٹی ہے جو انتخابات کی تاریخ دے سکتا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئین کی بالا دستی برقرار رہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ آپ کرکٹ کی طرح اپنی پسند کے ایمپائر لگائیں، ہمارا کوئی جج فیورٹ نہیں ہے۔
رہنماء تحریک انصاف شبلی فراز کا کہناہے کہ آج کی سماعت بہت اہم تھی، آج جب سارے ادارے مفلوج ہو گئے ہیں، سب کی امید عدلیہ ہے۔شبلی فرازکا کہنا ہے کہ کل مریم نواز نے ججز کا نام لے کر تنقید کی، وہ جان بوجھ کر ججز کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہمارا کوئی جج فیورٹ نہیں ہے، جو بھی ججز آجائیں ہمیں اعتراض نہیں ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سپریم کورٹ جو مقدمہ سن رہی ہے وہ تاریخ کا اہم مقدمہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آئین کی بالا دستی برقرار رہے، الیکشن کمیشن کی جو آئینی ذمہ داری ہے وہ کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 2 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 3 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 12 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 16 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 4 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 2 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 3 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 2 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 16 گھنٹے قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 13 گھنٹے قبل



