پاکستان
جیل بھرو تحریک:پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی
نہ ہم ضمانتیں کرائیں گے نہ درخواستیں دیں گے،فیاض الحسن چوہان
راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی۔فیاض الحسن چوہان ریلی کی صورت میں کمیٹی چوک پہنچے، جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما ازخود قیدیوں کی وین میں جا کر بیٹھ گئے۔
اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے قیدی وین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گھر والوں کو کہا ہے کہ میری ضمانت نہ کرانا، نہ ہم ضمانتیں کرائیں گے نہ درخواستیں دیں گے۔
فیاض چوہان کے آنے کے بعد کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان بھی قیدی وین میں بیٹھنے لگے، فیاض الحسن چوہان کے ساتھ دیگر 10 پی ٹی آئی کارکنان نے بھی گرفتاری دی۔پولیس فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنوں کو کمیٹی چوک سے پہلی قیدی وین میں لے کر روانہ ہوگئی۔
تجارت
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی بیلاروس سے صنعتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بیلاروس کے وزیر صنعت، الیگزینڈر یافیمو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران الیکٹرک گاڑیوں پر جوائنٹ وینچر کے آپشن پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور پاکستانی مصنوعات کو بیلاروس کی مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔
بیلاروس کے وزیر نے اعلان کیا کہ بیلاروس زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گا اور زرعی مشینری و ٹریکٹر پلانٹس کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق ہوا، جس میں زرعی اور صنعتی ترقی کے حوالے سے مزید اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔
پاکستان
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم ہیں اور مؤقف اپنایاکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا نہ کیا تو ڈی چوک پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعظم کو مذاکرات سے آگاہ کریں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے اگلے دور بھی ہونے کا امکان ہے۔
وزریر داخلہ اور بیرسٹرگوہرکے مذاکرات، حکومت کی پی ٹی آئی کو پشاورموڑ پر دھرنے کیلئے جگہ دینے کی پیشکش
پاکستان
لاسٹ کال ’’لاسٹ فال‘‘ میں تبدیل ہوگئی، مریم اورنگزیب
فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، سینئر صوبائی وزیر
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔لاسٹ کال ’’لاسٹ فال‘‘ میں تبدیل ہوگئی، پنجاب اور لاہورکے عوام کا شکریہ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہا تھا گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں. بشرا بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں اور جلد علی امین گنڈا پور کی بھی غائب ہونے کی خبر آئے گی، آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا۔ نہ انقلاب آیا نہ خان چھُوٹا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد چھوڑ دیا ہے
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں،پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔ بشرا بی بی اور علیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کر دیا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا۔"الجہاد" فساد اور فتنہ کی نذر ہو گیا، فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پہ لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پہ لگا ہوا ہے
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
جرم 15 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
علاقائی 22 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ