پاکستان
وزیراعظم کا ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے ذاتی مفادات بالائے طاق رکھنے پرزور
مخصوص سیاسی گروہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سڑکوں کارخ کررہا ہے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی لائحہ عمل کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔
انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ ایک مخصوص سیاسی گروہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سڑکوں کارخ کررہاہے جبکہ دوسری طرف اتحادی جماعتوں نے وطن کی خاطر اپنا سیاسی سرمایہ دائو پر لگادیاہے۔
شہباز شریف نے کہا یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کے عوام کی خوشحالی اورترقی کے لئے درست راہ کے تعین میں اپنا کردار ادا کریں اور ہم اس ذمہ داری کوقبول کرتے ہیں۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان موجودہ معاشی بحران سے جلدنکل آئے گا۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس برائی کے خاتمے میں تراسی ہزار افراد نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزملک میں امن واستحکام کے قیام کے لئے پُرعزم ہیں۔
پاکستان
وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر اجلاس
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے، اجلاس میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مزید مذاکرات نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء کا کہناتھا عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست و حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کی جائیگی، مہذب احتجاج ہر شہری کا حق مگر کسی کو انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی، حکومت اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ۔
پاکستان
چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کر لیا
اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے 6 دسمبر کو طلب کیے گئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔
واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا پہلا اجلاس 5 نومبر کو طلب کیا تھا۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے پہلے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جسٹس امین الدین کی تقرری کی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 5 ارکان نے مخالفت کی۔
خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور کمیشن میں شامل اپوزیشن کے ارکان پارلیمان عمر ایوب اور شبلی فراز نے جسٹس امین الدین کی تقرری کی مخالفت کی تھی۔
تفریح
پاکستانی فنکار مجھ سے جلتے ہیں ، چاہت فتح علی خان کا شکوہ
میں نے ڈھائی سالوں میں 48 گانوں کے ٹریک ریلیز کردیے ہیں اور ابھی مزید 5 گانوں کے ٹریک آنے والے ہیں، چاہت فتح علی خان
سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری کے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان ایک ایسا ٹرینڈ ہے جو اپنے عجیب و غریب گانے اور ان کا ری میک بنانے کے حوالے سے مشہور ہوا اور پوری دنیا میں اپنی منفرد انداز کی وجہ سے دنیا میں پہچانے جانے لگا۔
وہ شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب انہوں نے ماضی کے مقبول گانے اکھ لڑی بدو بدی کا منفرد انداز میں ری میک بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں وائرل ہو گیا اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے۔
اس کے بعد وہ کئی شوز میں بھی نظر آ چکے ہیں اور انٹرویو بھی دے چکے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے سیاست میں حصہ لے کرالیکشن لڑنے کی بھی کوشش کی۔انہوں نے اپنے حال ہی میں دئے گئے بیان میں کہا کہ پاکستانی فنکار ان سے جلتے ہیں، جبکہ بھارتی گلوکار میری تعریفیں کر رہے ہیں۔
مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو بھارت کی مشہور شخصیات کی کرن جوہر اور کرن اوجلا کی جانب سے بھی کافی ردعمل ملا ہے انہوں نے ان کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں کو ان کے بنائے ہوئے ری میک سننے کا مشورہ بھی دیا، مگر وہی بہت سے پاکستانیوں نے شفقت امانت علی اور بشریٰ انصاری جیسے ان کے ری میک کے انداز پر تنقید کی ہے۔
چاہت فتح علی خان نے اپنی حالیہ ایک ویڈیو میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کا موازنہ کرتےہوئے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی گلوکار مجھ سے کیوں جلتے ہیں کیونکہ وہ مجھے نیچا سمجھتے ہیں جب کہ ہندوستانی مشہور شخصیات نے میری صلاحیتوں کو سراہا ہے اوروہ میرے ٹیلنٹ کو مانتے بھی ہیں۔
View this post on Instagram
چاہت فتح علی خان نے پاکستانی فنکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خدارا ایسا نہیں کریں، خوش رہیں، حسد نہ کریں اور بس اپنے کام پر رہیں، جیسے میں کام کر رہا ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ڈھائی سالوں میں 48 گانوں کے ٹریک ریلیز کردیے ہیں اور ابھی مزید 5 گانوں کے ٹریک آنے والے ہیں۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
جرم ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
کھیل ایک دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی