ایسے حالات میں جب پاکستان اندرونی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں اس بات پراتفاق رائے پایا گیا کہ ایسے حالات میں جب پاکستان اندرونی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، قومی سا لمیت، اتحاد اور اجتماعی کوششیں وقت کی ضرورت ہیں۔
اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں نے شرکاء کو ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال اور دہشتگردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میںآگاہ کیا۔
اجلاس کے شرکاء نے مختلف دہشتگردحملوں میں شہید ہونے والے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوںنے ہدایت کی کہ پولیس ،انسداد دہشت گردی کے محکمے اور سیکیورٹی سے متعلق منصوبوں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طورپردورکیاجائے گا۔
وفاقی حکومت امن وسلامتی کے قیام کے لئے صوبوں کومکمل تعاون اور امداد فراہم کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہنگامی صورتحال میں افواہوں، غلط اطلاعات اور عوام میں خوف وہراس پھیلانے جیسی سازشوں کی روک تھام کے لئے میڈیا ہائوسز اور تمام متعلقہ فریقوں مشورے سے ایک موثر طریقہ کارطے کیاجائے گا۔
انہوں نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمداورایپکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت کابھی جائزہ لیا۔وفاقی وزیرقانون وانصاف کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے دہشتگردوں کے خلاف تفتیش، مقدمات کی پیروی اورسزائوں کے بارے میں کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں آرمی چیف،وفاقی وزراء ،صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم ،سول وفوجی خفیہ اداروں کے سربراہوں،سیکرٹری داخلہ، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹرجنرل آف پولیس اورنیشنل کائونٹرٹیررازم اتھارٹی کے کورآڈینیٹرنے شرکت کی۔

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 2 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 2 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 2 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 2 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 13 hours ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 3 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 3 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 4 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 17 hours ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 14 hours ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 17 hours ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 2 days ago



