اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کافیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔سیاسی حالات کی وجہ سے نہیں تحریک لبیک کے کردار کی وجہ سے پابندی لگائی جارہی ہے جب کہ میں نے کبھی بھی اس جماعت کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کبھی خادم حسین سےملا۔ ان کاکہناتھاکہ جس ملک میں وزیر داخلہ ختم نبوت کا مجاہد ہو اس ملک میں کوئی ختم نبوت کا مسئلہ نہیں، ن لیگ نے ختم نبوت پر ترمیم کی تو میں نے اسمبلی میں آواز اٹھائی، ہمارے دور میں ناموس رسالت کے خلاف کوئی کام نہیں ہو سکتا ۔ آج بھی اس بات پر قائم ہیں اسمبلی میں ناموس رسالت کا بل پیش کریں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ جی ٹی روڈ اور ہائی ویز کو کھول دیا گیا ہے ، انہوں سڑکوں کو بلاک کیا اور ایمبولینسز کو روکا۔ ہم نے آخر تک مذاکرات کی کوشش کی لیکن یہ ہر صورت فیض آباد آنا چاہتے تھے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم کردار ادا کیا۔ جو آپ چاہتے ہیں اس سے دنیا میں ہمارا انتہاپسندی کا امیج جائے گا۔ انہوں نے حکمت عملی بنائی ہوئی تھی اور ہم نے جو معاہدہ کیا تھا اس پر قائم تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس سے رائفل چھین کر فائرنگ کی گئی، ان پر جو ایف آئی آرز ہوئی ہیں وہ قانون کے تحت ہوئیں ۔
خیال رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے دوروز سے پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس اہلکاروں پر تشدد کے واقعات تسلسل سے سامنے آ رہے ہیں ۔ مذہبی جماعت کے کارکنوں کا احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر شہر کے مختلف تھانوں میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی، اغوا، توڑ پھوڑ، کارسر کار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات لگائی گئی ہیں ۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو بھی حراست میں لیا جبکہ احتجاج سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 13 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 13 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 11 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 8 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل






