آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور علاقائی استحکام کے لیے جاپان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔جاپانی سفیر متسودا کونینوری نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی خصوصا افغان امن عمل اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 3 منٹ قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 7 منٹ قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 13 منٹ قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 5 منٹ قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل