اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں سکھ برادری کو ان کے تہوار بیساکھی پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سکھ برادری کو ان کے مذہبی تہوار بیساکھی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سکھ برادری اور بھارتی یاتریوں کو پاکستان میں ان کے گوردواروں پر حاضری اور بیساکھی کی تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی اجازت دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سخت اقدامات کے تحت لنگر، نقل و حمل اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Wishing our Sikh community a happy Baisakhi festival. We have granted Sikh Diaspora & Indian Yatrees special permission to visit their holy Gurdwaras in Pak & attend the Baisakhi rituals. They will be facilitated with Langar, transport & accommodation under strict Covid protocols
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2021
واضح رہے کہ ہر سال بھارت سے سکھ یاتری اپنے مذہبی تہواروں کے موقع پر کرتار پور اور ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان پہنچتے ہیں اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ وسط اپریل میں پنجاب میں جہاں گندم کی فصل کی کٹائی شروع ہوتی ہے تو وہیں دیسی مہینے بیساکھ کا آغاز بھی ہوجاتا ہے، اسی مہینے میں راولپنڈی کے قریب قصبے حسن ابدال میں سکھوں کے موسمی تہوار بیساکھی کے میلے کی تقریبات بھی منعقد ہوتی ہیں، جس میں شرکت کیلئے بھارتی صوبوں پنجاب اور ہریانہ سے ہزاروں سکھ خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان پہنچتے ہیں۔

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 15 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 15 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 14 گھنٹے قبل