دنیا
بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کی انتہا، دلت نوجوان کو تھوک چٹا دی
ممبئی :بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کاسلسلہ جاری ہے، بہار کی پنچائیت نے دلت نوجوان کو زمین سے تھوک چاٹنے پرمجبور کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے ، حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہار میں پنچائیت کا مکھیا ایک گاوں کے رہائشی سے کہتا ہے زمین پر تھوکو۔ پھر دلیت نوجوان سے زبردستی تھوک چٹوائی جاتی ہے، صرف اسی پر بس نہیں کیا گیا بلکہ اس کے کان پکڑوا کر اٹھک بیٹھک بھی کروائی گئی۔ 17 سالہ نوجوان نے اپنے گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ بھاگ کر شادی کر لی تھی۔ شادی کے بعد دونوں گاؤں کے ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے۔ وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارت میں لاکھوں افراد کو بھوک اور مصائب میں پھنسانے والی مودی سرکار اپنی ناکام پالیسیوں کو چھپانے کے لیے نت نئے سماجی اور مذہبی مسائل پیدا کررہی ہے۔ نریندر مودی کے دوسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد انڈیا میں موجود اقلیتوں پر تشدد، دھمکانا، ان کو ہراساں کرنا اور ہجوم کے دوران تشدد کا نشانہ بنانا معمول کی بات بن چکی ہے۔
پاکستان
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہوئے
جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
آئینی بینچ کیلئےسات ججز کے نام منظورہو ئے ہیں ،ججز میںجسٹس عائشہ ملک ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوا، جس میں 7 ممبران کی اکثریت سے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچز کیلئے تمام سات پانچ کی اکثریت سے منظور ہوئے, جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بڑے اچھے ماحول میں ہوا, جوڈیشل میں یہ تجویز بھی آئی کہ تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچز کیلئے نامزد کیا جائے۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں نمائندہ پاکستان بار کونسل ایڈووکیٹ اختر حسین، فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد،عمر ایوب اور خاتون رکن روشن خورشید بروچہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگا،آئندہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کیلئے ججز نامزد کیے جائیں گے۔
پاکستان
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
آئندہ سال ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کو پیش کی جانے والی حج پالیسی کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ آئندہ سال ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ حج پالیسی کے تحت حج کوٹا گورنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا جب کہ سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ کابینہ کی منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری ہوگا اور بینکوں کے انتخاب کے لیے خواہش مند بینکوں سے 25 اکتوبر تک کوا ئف طلب کیے جائیں گے۔ وفاقی کابینہ منظور شدہ ڈرافٹ وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔
جرم
وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے آج(منگل کو) ایک بیان میں حملے میں ایف سی کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اُن سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے اُن افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے انتھک کام کیا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان