ہم چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں پولیٹیکل فریم ورک کی طرف بڑھیں،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں تمام وکلا کا مؤقف تھا کہ الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کس نے کرنا ہے عدالت میں اس سوال پر بحث ہوئی، یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم مقدمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی عملے کے مطابق فیصلہ کل صبح گیارہ بجے سنایا جائےگا، ہم چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں پولیٹیکل فریم ورک کی طرف بڑھیں،ان کے مطالبات یہ ہیں کہ پہلے عمران خان کو ڈس کوالیفائی کرو پھر نواز شریف کے کیسز معاف ہونے چاہیئں ان حالات میں کیسے اتفاق رائے ہو گا، عدالت سے استدعا کی کہ آئین کے مطابق چلنا چاہیے، اگر نوے روز سے آگے گئے تو پھر کبھی الیکشن نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور نے اتفاق رائے سے تاریخ طے کرنے کا کہا، ماضی میں رفیق تارڑ کو استعمال کر کے ججوں کو تقسیم کیا گیا، اب دوبارہ ن لیگ اسی روش پر چل پڑی ہے، پیپلز پارٹی اورن لیگ نے خود کو ضیاء الحق کا جانشین ثابت کیا ہے، سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے، سپریم کورٹ کو عوامی بحث کا حصہ نہ بنایا جائے، سپریم کورٹ کے ججز پر ہے کہ تقسیم کا حصہ بنتے ہیں یا آئین کا تحفظ کرتے ہیں۔

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 5 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 5 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 13 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 8 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 5 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 17 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 17 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 8 hours ago




