- Home
- News
کمبھ میلے میں شامل سینکڑوں افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
بھارت: اتراکھنڈ کے ہریدوار میں ہونے والے ایک مذہبی تہوار" کمبھ میلے" میں شرکت کرنے والے سیکڑوں افراد کا کورونا وائرس مثبت آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روزہ ہندو مذہبی تہوار" کمبھ میلے " میں 30 لاکھ سے زیادہ ہندو بھگتوں نے شرکت کی تھی۔
سیکڑوں ہندوؤں نے ایک ایسے وقت میں دریائے گنگا میں ڈبکی لگانے کیلئےجمع ہوئے تھے جب ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ میں دریا کے کنارے بہت زیادہ ہجوم کی وجہ سے وہ ایس او پیز کو نافذ کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔
اتراکھنڈ کے صحت کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ منگل کے روز اس میلے میں 20ہزار سے زیادہ شرکاء کے نمونے لئے گئے تھے ، جس میں سے 300 سے زیادہ مثبت آئے ہیں ۔مثبت نتائج آنے کے بعد کورونا مثبت کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مذہبی تہوار" کمبھ میلے " کے دوران لاکھوں ہندو بھگتوں نے دریائے گنگا میں نہائے تھے ۔
ہندوؤں کا ایک عقیدہ یہ ہے کہ گنگا ایک مقدس دریا ہے اور اس میں نہانا ان کے گناہوں کو پاک کرتا ہے اور نجات کا ذریعہ بن جاتا ہے۔
آٹھ مذہبی رہنماؤں سمیت کمبہ کے تہوار کے سینکڑوں شرکاء کا کورونا مثبت آیا ہے تاہم بہت سے لوگوں نے حکومت کو کورونا وائرس کے وبا کے دوران تہوار کی اجازت دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ بدھ کی سہ پہر تک قریب 9 لاکھ افراد نے مقدس دریا میں نہائے تھے۔
منگل کے روز ، ہندوستان میں کورونا کےایک لاکھ چوراسی ہزار نئے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جو اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
مجموعی طور پر 13.5 ملین سے زیادہ کورونا کیسز کے ساتھ ، ہندوستان اب صرف امریکہ سے پیچھے ہے جہاں 31 ملین سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 13.4 ملین کیسز کے ساتھ ، برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 4 گھنٹے قبل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 4 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 5 گھنٹے قبل
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل