علمائےکرام نے پرتشدد مظاہروں ،توڑپھوڑ اورشاہراہیں بند کرنے کی مخالفت کردی۔صاحب زادہ حامد رضا نے کہاکہ دشمن ممالک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی بولے لوگوں کے جان ومال کی حفاظت انتہائی ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے پرتشدد احتجاج ،توڑپھوڑ اورشاہرائیں بند کرنے کی مخالفت کردی ۔ کوئی ایساعمل کرناجائز نہیں جس سے لوگوں کی جان ومال کونقصان پہنچے ۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اپنے بیان میں کہاکہ کوئی بھی ایسا عمل جولوگوں کے لیے مشکلات کاباعث بنے،اس سے احترازکرناچاہیے۔لوگوں کے جان ومال کی حفاظت انتہائی ضروری ہے۔پرامن احتجاج ضرور ریکارڈ کرائیں اس کے بعد مجمع کو منتشر کردیں ، نہ کہ مستقل طورپرشاہراؤں پرڈیرے ڈال کربیٹھ جائیں ۔
علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہاکہ ہمارے کسی عمل سے اپنے ہی بھائیوں کوکوئی تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے۔راستے بند کرکے ان کے لیے مشکلات نہیں پیداکرنی چاہیے ۔حضورنبی کریم ﷺ نے ہمیں جواخلاق دیا ہے ،اسے اپناناہمارے لیے ذریعہ نجات ہوگا ۔
معروف عالم دین صاحب زادہ حامد رضا نے کہاکہ جوعالمی حالات ہیں اورپاکستان کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔کوئی ایساراستہ اختیارنہ کریں جس سے ہمارا جوعظیم مقصد ہے اسے نقصان پہنچے۔یہ تاثرنہیں جاناچاہیے کہ یہ شاید متشدد لوگ ہیں۔۔پاکستان کودشمن ممالک اسرائیل اوربھارت کی طرف سے شدیدخطرات ہیں۔
علمائے کرام نے اپیل کی ہے کہ جولوگ شاہراؤں پرموجود ہیں پرامن طورپرمنتشر ہوجائیں اوراپنے ہی بھائیوں کے لیے پریشانی اورمشکلات کاباعث نہ بنیں۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 hours ago







