Advertisement

امریکا یو اے ای کو 23.23 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کیلئے تیار

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کانگریس کو بتایا ہے کہ وہ یو اے ای کو 23 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے پر کام کر رہی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 15th 2021, 1:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  بائیڈن انتظامیہ کے مشیر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کو فروخت کیے گئے اسلحے میں ایف 35 جنگی طیارے ، مسلح ڈرون اور آرٹلری  شامل ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ  اسلحہ کی فروخت پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کام کرے گی ، لیکن اسلحہ کے استعمال سے متعلق متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں سے مشاورت کر رہے ہیں ۔

ٹرمپ انتظامیہ نے نومبر میں کانگریس کو بتایا تھا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے متحدہ عرب امارات کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کی منظوری دے  دی ہے۔ جو خلیجی ملک کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کے " ابراہام اکارڈ"  کا حصہ ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے آخری مہینوں میں ، اسرائیل نے متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سوڈان اور مراکش کے ساتھ معاہدے کیے تھے۔

امارات اور امریکہ کے درمیان 23 ارب 37 کروڑ ڈالر اسلحے کے معاہدے میں 50 ایف 35 جنگی طیارے اور 18 ڈرون کے علاوہ فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔

امریکہ میں متحدہ عرب امارات کو دینے کے لیے اسلحہ امریکی کمپنیاں جنرل اٹامکس، لاکہیڈ مارٹن کارپوریشن اورریتھیون ٹیکنالجیز کارپوریشن تیار کریں گی۔

Advertisement
ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی  پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور

  • چند سیکنڈ قبل
اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب  اس  کا راستہ روکنا ہوگا، اسحاق ڈار کا الجزیرہ کو انٹرویو

اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اس کا راستہ روکنا ہوگا، اسحاق ڈار کا الجزیرہ کو انٹرویو

  • 2 گھنٹے قبل
امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

  • 3 منٹ قبل
پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا9 واں ایڈیشن 27 سے 29 ستمبر تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا

پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا9 واں ایڈیشن 27 سے 29 ستمبر تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا

  • 2 گھنٹے قبل
ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا

  • 2 گھنٹے قبل
ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

  • ایک گھنٹہ قبل
وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر

  • 2 گھنٹے قبل
ملزم حسن زاہد سے کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی؟ صحافی کے سوال پر ٹک ٹاکر سامعہ حجاب خاموش

ملزم حسن زاہد سے کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی؟ صحافی کے سوال پر ٹک ٹاکر سامعہ حجاب خاموش

  • 3 گھنٹے قبل
دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

  • ایک گھنٹہ قبل
اسرائیلی وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہے ہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

اسرائیلی وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہے ہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

  • 2 گھنٹے قبل
جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام کرنے سے روک دیا گیا

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام کرنے سے روک دیا گیا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement