پاکستان سپر لیگ 8 کے میچ میں لاہور قلندرز نے سکندر رضا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا 18واں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور محض 50 رنز پر اس کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، تاہم اس کے بعد سکندر رضا اور راشد خان کے درمیان 69 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔
سکندر رضا نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 71 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نوین الحق اور محمد نواز نے 2، 2، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ اور عمید آصف نے ایک ایک شکار کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کسی گئی ہیں، جیسن رائے اور حسنین ٹیم کو دستیاب نہیں، عماد آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ ایمل خان کی جگہ یاسر خان ٹیم کا حصہ ہونگے۔
لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بڑا ٹوٹل کرکے جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے تاہم اسے صرف ایک کامیابی ملی ہے جبکہ لاہور قلندرز 5 میچز میں 4 کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر
- an hour ago

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 13 minutes ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 15 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 10 hours ago

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- 32 minutes ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 13 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
- an hour ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 15 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 15 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 12 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 15 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 18 minutes ago