حکمران پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سےکام لیں۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس یہاں پر توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو گرفتار کرنے آئی ہے۔اس وقت عمران خان پر 74 مقدمات ہے، کسی بھی انسان کے لئے ممکن نہیں کہ وہ تمام مقدمات میں پیش ہو سکے۔پاکستان میں فسطائی نظام قائم ہے۔پی ٹی آئی اپنے قائد کی حفاظت کےلئے موجود ہے۔
زمان پارک میں میڈیا سےگفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔یہ کوشش کر رہے ہیں کہ عمران خان کی جان لے سکے،یہ چاہتے ہیں کہ ملک کے حالات خراب کرکے الیکشن س بچا جا سکے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دےگی،حکمران پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سےکام لیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف اور محسن نقوی میں کوئی فرق نہیں، ہم عدالتوں میں قانون کےمطابق ڈیل کر رہےہیں، حکومت انتخابات سے فرار چاہتی ہے، عدالتیں ایک بھگوڑے کو نہیں بلا رہیں۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے نوٹس دیکھ لیا ہے، نوٹس میں گرفتاری کا حکم نہیں، وکلا سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ہمارا سیاسی رد عمل بھی ہوگا لیکن بلاوجہ گھبرانےکی ضرورت نہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ تھا اور ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا،عین ممکن ہے ان پر دوبارہ قاتلانہ حملے کا پلان کیا جا رہاہو، عمران خان کے خطاب میں کل جارحیت نہیں تھی، عمران خان نے یکجہتی کی بات کی، عقل کے اندھے جو اس وقت کارروائیاں کرنے کی کوشش کر رہےہیں وہ زخم پر نمک پاشی کر رہےہیں، عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے بجائے مرہم رکھنےکی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہے، ملک کو اس وقت سکیورٹی چیلنجز بھی درپیش ہیں، حقیقی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہمیں صرف سکیورٹی کے تحفظات ہیں، کسی میں سمجھ داری ہے تو ہم خلا پر کرنےکے لیے تیار ہیں لیکن اپنےبنیادی اصولوں سے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات سے فرار چاہتی ہے،30 اپریل کو پنجاب میں انتخابات ہونے ہیں، یہ حکومت گھبرا چکی ہے، پولیس اور حکومت دونوں کنفیوژ ہیں جب کہ پی ٹی آئی پرُسکون ہے اور متحد ہے۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان
- 13 منٹ قبل

شدید بارشو ں کے باعث مری اور آزاد کشمیر میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
پشاور: وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسیلاب متاثرین پیکج کی رقم میں دو گنا اضافہ ،چیکس کی تقسیم آ ج سے شروع
- 3 گھنٹے قبل

خاور حسین کی پراسرار موت ، سندھ حکومت کا تحقیقات کیلئے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

لاہور: اداکار عمران اشرف اور ناصر چینیوٹی کی نئی پنجابی فلم’’ اینا نوں رہنا سہنا نہیں آندا ‘‘ کی پروموشن تقریب کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت، عدالت کا ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور کشمیر کو خطرہ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی وارننگ
- ایک گھنٹہ قبل

راولا کوٹ اور دریائے نیلم میں دو مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج: عدالت نے تین پی ٹی آئی ملزمان کو 4 ، 4 ماہ قید کی سزاسنا دی
- ایک گھنٹہ قبل

صوابی : کلاؤڈ برسٹ اور لینڈسلائیڈنگ نے ہر طرف تباہی مچا دی،15 افراد کے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ایل اے کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتارلیکچرار کا اعترافی بیان بھی سامنے آگیا
- 2 گھنٹے قبل