اپنے چھوٹے سے مفاد کے لیے حکمرانوں نے نیب، ایف آئی اے، پولیس کو تباہ کر دیا ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان انتخابی مہم کا آغاز بدھ کو دوپہر ایک بجے کریں گے، اس سلسلہ میں ان کے زیر قیادت ریلی نکالی جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ریلی زمان پارک سے شروع ہو کر فیروز پور روڈ سے داتا دربار جا کر اختتام پذیر ہو گی، عمران خان کے لیے بم، بلٹ پروف گاڑی کا بندوبست کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کےدوران کسی کو بلایا نہیں تھا تو انقلاب کا منظر تھا، اس دفعہ ہم لاہور کی ریلی میں کال دے رہے ہیں۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ عمران خان آج سیاسی "اسٹیٹس کو" سے ہاتھ ملا لیں تو انہیں کوئی خطرہ نہیں ہو گا، کل مولانا فضل الرحمان توالیکشن کا نام سن کر رو ہی پڑے تھے، آج رانا ثنا اللہ رو رہے تھے کہ الیکشن نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اپنے چھوٹے سے مفاد کے لیے انہوں نے نیب، ایف آئی اے، پولیس کو تباہ کر دیا ہے، عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بدھ کے روز دوپہر ایک بجے زمان پارک سے شروع ہونے والی الیکشن ریلی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی ہو گی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھنے والے سڑکوں کے درجہ حرارت دیکھ لیں، عمران خان کی آواز کو کوئی مائی کا لعل بند نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو معطل کرنے کا منصوبہ بنا ہے، میڈیا پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، صحافیوں پر جعلی مقدمات بنائے جا رہے ہیں، چینلز کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطلب ڈرانے کی ترکیبیں ہیں، عمران خان کی آواز کو بند کرنا غیر آئینی و غیر قانونی ہے، جب ببر شیر بدھ کو نکلے گا تو تاریخی منظر ہو گا۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل




