اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دیدی ہے، وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی ہے ۔ وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔کابینہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی تھی، سمری کے مطابق پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی، انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) پر پابندی لگانے کی وزارت داخلہ کی سمری منظوری کی تھی ۔ حکومت کی جانب سے پُرتشدد واقعات اور احتجاج کی آڑ میں سرکاری و نجی املاک پر حملوں کے بعد تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار روز سے ٹی ایل پی کی پرتشدد کارروائیوں سے دو شہید،580 اہلکار زخمی ہوئے تھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ، جماعت کے 2063کارکن گرفتارجبکہ 115 ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔خیبر پختونخوا میں پشاور، صوابی اور چارسدہ سے 321 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، آزاد کشمیر میں 21 پولیس اہلکار زخمی اور 96 کارکن گرفتار کئے گئے۔ لاہور میں زخمی پولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد 125 ہو گئی۔ ایک درجن سے زائد انٹی رائیٹ اہلکاروں کے سامان کو بھی آگ لگائی گئی۔لاہور میں رات گئے آپریشن کیا گیا اور شنگھائی پل فیروز پور روڈ کو مظاہرین سے کلیئر کرا لیا گیا، پولیس اور رینجرز نے چونگی امرسدھو کو بھی ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ۔

فیلڈ مارشل ، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت
- 34 منٹ قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 17 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 17 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 دن قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 21 منٹ قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 17 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 18 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 11 منٹ قبل

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد
- 31 منٹ قبل


