اسلام آباد: فرانس نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو ای میل کے ذریعے ہدایت جاری کی ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر پاکستان چھوڑ دیں۔
عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر پاکستان چھوڑ دیں۔دوسری جانب فرانسیسی سفارتخانے نے بھی پاکستان چھوڑنے کے پیغام کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک میں حالات کشیدہ ہیں۔ اب تک 2 پولیس اہلکار شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے بیشترشہروں میں صورتحال کو کنٹرو ل کرلیا ہے۔ کراچی،اسلام آباد ،لاہور سمیت متعدد شہروں میں دھرنے ختم اور ٹریفک کی روانی بحال ہوچکی ہے۔ تاہم چند ایک مقامات پر مظاہرین نے اب بھی سڑکیں بلاک کی ہوئی ہیں۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 14 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 14 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 14 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
