عدالت نے شریف خاندان کی رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی پر کارروائی روک دی
لاہور کی عدالت نے حکومت پنجاب کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور شہباز شریف کے خاندان نے پنجاب حکومت کی کارروائی پر لاہور کی سول عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر سول عدالت کے جج نے درخواست سماعت کےلیے منظور کرکے 27 اپریل کو تمام فریقین کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
درخواست گزار نے مواقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کردیا تھا۔ حکومت پنجاب غیرقانونی طورپرجاتی عمرہ کی 1500 سے زائد کنال زمین کی ملکیت تبدیل کررہی ہے۔ پنجاب ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اس زمین کا انتقال واپس حکومت پنجاب کے نام کردیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ زمین مرحومہ بیگم شمیم کے نام سے پنجاب حکومت کو منتقل کردی گئی،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
شریف خاندان نے رہائش کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخی کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔شریف فیملی کی جانب سے درخواست اپنے وکیل حامد افتخار کے ذریعے دائر کی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ شریف خاندان نے اوقاف کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کسی بھی وقت زمین کا مبینہ قبضہ چھڑانے کے لیے کارروائی کرسکتا ہے جب کہ پنجاب حکومت نے رائیونڈ میں زمین منسوخی کا عمل خفیہ رکھا ہوا ہے۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 16 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 12 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 13 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل






