Advertisement

باپ نے4 سالہ بیٹی کوسینے سے باندھ کرنہرمیں چھلانگ لگا دی

صوبہ پنجاب کےضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پو میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں غربت کےمارے باپ نے چار سالہ بیٹی کوسینے سے باندھ کرنہرمیں چھلانگ لگا  کر خود کشی کرلی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 11th 2023, 12:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
باپ نے4 سالہ بیٹی کوسینے سے باندھ کرنہرمیں چھلانگ لگا دی

صوبہ پنجاب کےضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پو میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں غربت کےمارے باپ نے چار سالہ بیٹی کوسینے سے باندھ کرنہرمیں چھلانگ لگا  کر خود کشی کرلی۔

علی پور کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع ہیڈ پنجند میں احمد پور شرقیہ کے رہائشی 53 سالہ محمد سلیم نے چار سالہ بیٹی عباسیہ کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگائی۔عینی شاہ کے مطابق سلیم نے بیٹی کو کپڑے سے اپنے ساتھ باندھا اور پھر نہر میں چھلانگ لگا دی۔

افسوس ناک واقعےگزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کے غوطہ خور مقام پر پہنچے اور لاشوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا، آخری اطلاع آج بھی دونوں کی لاشوں کی تلاش جاری تھی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگانے والا محمد سلیم احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور کا رہائشی تھا، اور اس کا مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے رنجیدہ تھا۔

Advertisement
Advertisement