جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی میں نیب زدہ اور کرپٹ رہنماؤں کے بجائے نوجوانوں کو ٹکٹ دینے کی سفارش

پی ٹی آئی کی ایڈوائزی کونسل نے نیب زدہ، کرپشن میں ملوث اور وفاداریاں بدلنے والے رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے اور نوجوان قیادت کو آگے لانے کی سفارش کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں نیب زدہ اور کرپٹ رہنماؤں کے بجائے نوجوانوں کو ٹکٹ دینے کی سفارش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی کی ایڈوائزی کونسل نے نیب زدہ، کرپشن میں ملوث اور وفاداریاں بدلنے والے رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے اور نوجوان قیادت کو آگے لانے کی سفارش کردی۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں چئیرمین ایڈوائزری کونسل کی سفارشات عمران خان کو موصول ہوگئیں، چئیرمین ایڈوائزری کونسل کے سربراہ حامد خان نے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔

ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پارٹی مقبولیت عروج پر ہے، الیکٹیبلز کے بجائے پارٹی کے پرانے لوگوں کو ٹکٹ دی جائے، بار بار سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ نہ دیا جائے۔

رپورٹ میں نیب زدہ اور کرپشن میں ملوث رہنماؤں کو بھی ٹکٹ دینے سے گریز کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ نوجوان قیادت کو سامنے لایا جائے۔ ایڈوائزری کونسل نے مشورہ دیا ہے کہ مخلص، نظریاتی اور نوجوان قیادت کو کرپٹ رہنماؤں پر ترجیح دی جائے۔

کھیل

ٹی 20 سیریز، پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 سیریز، پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، جہاں دونوں ہی سیریز میں کامیابی کےلیے حریف پر جم کر وار کرنے کو تیار ہیں۔

پہلے میچ میں آئرلینڈ نے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ دوسرےمیچ میں پاکستان نے ہوم ٹیم کو باآسانی زیر کردیا تھا۔

ڈبلن اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں نسیم شاہ کی جگہ پر حسن علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی پیک ٹو پر کام میں اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں، وزیر اعظم

شہباز شریف کی چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی پیک ٹو پر کام میں اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں، وزیر اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال کرنے کیلئے ملکی درآمدات بالخصوص حکومت کی جانب سے درآمد کی جانے والی اشیاء کا ایک خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک ٹو پر کام میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں، چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چینی سرمایہ کاری کے تحت دیگر منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کو سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے ملکی درآمدات بالخصوص حکومت کی جانب سے درآمد کی جانے والی اشیاء کا ایک خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے سی پیک ٹو پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے تمام وزارتوں کو آپسی روابط مربوط کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک ٹو پر کام میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں۔ چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کا مزید فروغ خوش آئند ہے۔ چین پاکستان اقتصادی شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، متعلقہ افسران و ادارے یقینی بنائیں کہ دونوں ممالک کیلئے اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یہود آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی سامان کو ضائع کر دیا

غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یہود آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی سامان کو ضائع کر دیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے کئی ماہ سے اسرائیلی بمباری کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی کے شکار غزہ کی پٹی کو جانے والے امدادی ٹرکوں کو روکا اور اس پر لدا سامان زمین پر پھینک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 7 مئی کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے رفح سرحدی چوکی پر قبضے اور بندش کی وجہ سے غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

غزہ میں رہنے والے فلسطینی جو کہ بمباری کی زد میں ہیں اور بھوک کے شکار ہیں اسرائیلی اس علاقے میں جانے والے امدادی ٹرکوں کو روک رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں روک دیا۔

یہودی آباد کاروں نے ٹرکوں کو روکا اور غزہ جانے کی منصوبہ بندی کیے گئے امدادی سامان کو راستے میں پھینک دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll