نگران سرکار کے دامن پر لگے خون کے دھبّے مٹانے کی ناکام کوشش ہے: فواد چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس نگران سرکار کے دامن پر لگے خون کے دھبّے مٹانے کی ناکام کوشش ہے۔


پاکستان تحریک انصافنے 8 مارچ کو لاہور میں ہلاک ہونے والے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کے قتل کی لاہور ہائیکورٹ کے جج کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس نگران سرکار کے دامن پر لگے خون کے دھبّے مٹانے کی ناکام کوشش ہے
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سرکار عوام کو حقائق فراہم کرنے کی بجائے گمراہ کن بیانیے تراش رہی ہے، وزیراعلیٰ پریس کانفرنس سے پہلے آئی جی کا تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ پڑھ لیتے تو شاید کچھ عزت بچ جاتی۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پریس کانفرنس سے وزیراعلیٰ اور آئی جی نے ثابت کر دیا کہ پنجاب جھوٹے پرچوں کی آماجگاہ ہے.
فواد چوہدری نے کہا کہ علی بلال کی موت حادثےکا نتیجہ تھی توعمران خان ،حماد اظہر اور مجھ سمیت تحریک انصاف کی قیادت پر پرچہ کیوں درج کیا، دفعہ 144 کے نفاذ اور استعمال کی گئی پوری کہانی بھی قوم کے سامنے ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سارے شر کا واحد ہدف تحریک انصاف کی پرامن انتخابی ریلی اور اس کے پرامن شرکاء تھے، آئی جی کی سربراہی میں پولیس کے کردار سے صوبے میں پراسیکیوشن کا پورا ڈھانچہ زمین بوس ہو کر رہ گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتوں کیلئے یہ مشکل تر ہوگیا ہے کہ پولیس جسے ملزم بناکر پیش کررہی ہے وہ ملزم ہے بھی یا نہیں، جھوٹے پرچوں کے علاوہ زیرِ حراست تشدد آئی جی کے محکمے کی پیشانی پر سیاہ دھبے کی طرح چسپاں ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی جی کے ہمراہ پریس کانفرنس وہی ”کور اپ“ ہے جو عمران خان پر حملے، ارشد شریف کے قتل کے بعد دیکھنے کو ملا، نگرانوں کی کہانی پر یقین نہیں، لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج کے ذریعے حقائق کی پڑتال کا اہتمام کیا جائے۔

کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان
- 3 hours ago

پاک فوج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت میں شہید افسران اور شہریوں کی تفصیلات جاری کر دی
- 5 hours ago
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی
- 32 minutes ago

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے آغاز میں سعودی عرب پہنچ گئے
- 2 hours ago

گلوکار ابرار الحق نے بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر نیا ترانہ جاری کردیا
- 2 hours ago

پاک بھارت سیزفائر کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
- 6 hours ago

بٹگرام، اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی
- 10 minutes ago
پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

برطانوی حکومت کا امیگریشن نظام میں اہم اور سخت تبدیلیوں کا اعلان
- 5 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا
- 4 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی
- 4 hours ago

پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
- 5 hours ago