Advertisement
ٹیکنالوجی

پاکستان میں نیٹ فلکس ریٹ کم ہونگے

 پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی نیٹ فلکس بہت دیکھا جاتا ہے اسی وجہ سے نیٹ فلکس پاکستان میں موجود صارفین کیلئے سستے پیکیجز لایا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 11th 2023, 10:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں نیٹ فلکس ریٹ کم ہونگے

 پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی نیٹ فلکس بہت دیکھا جاتا ہے اسی وجہ سے نیٹ فلکس پاکستان میں موجود صارفین کیلئے سستے پیکیجز لایا ہے، پاکستان کا شماران ممالک میں ہوتا ہے جہاں پرنیٹ فلکس اپنے سب سے سستے سبسکرپشن پیکیجزمتعارف کروائے گا۔

پاکستانی صارفین کے لیے نیٹ فلکس کے سبسکرپشن چارجزتقریباَ 400 سے 500 روپے ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ جیسے ملک میں لوگوں کونیٹ فلیکس کا معیاری پیکیج حاصل کرنے کے لیے 3000 پاکستانی روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصے پہلے ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نیٹ فلکس نے مارکیٹ میں حریف کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیشِ نظرصارفین کو راغب کرنے کے لیے اپنی ماہانہ فیس کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس کی طرف سے ماہانہ سبسکرپشن کی فیس میں کمی کا اطلاق ایشیاء، یورپ، لاطینی امریکا، افریقا اور مشرقِ وسطیٰ کے کچھ حصّوں میں ہوگا۔پاکستان میں نیٹ فلکس ریٹ کم ہونگے

Advertisement
Advertisement