اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے، پیٹرول فی لیٹر ایک روپے 79 پیسے سستا ہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔
جی این این کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 108 روپے 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے قیمتوں کا اعلان کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا اور نئی قیمتیں 30 اپریل تک نافذالعمل رہیں گی۔
اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے قیمتوں میں کمی کی سمری متعلقہ حکام کو بھجوا دی تھی۔پیٹرولیم ڈویژن حکام کاکہنا تھا کہ سمری میں پیٹرول 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کی تجویز بھجوائی گئی تھی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن حکام کو ارسال کی گئی تھی۔ اوگرا نے اپنی سمری میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس 31 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

اسرائیلی فورسز نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر غیر قانونی آبادکار یہودیوں کیلئے کھول دیا
- 8 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران انجری کے باعث اسپتال منتقل
- 7 گھنٹے قبل

غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ، بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، محسن نقوی
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کے خلاف جنگ میں فتح اللہ کی طرف سے نصیب ہوئی، فیلڈ مارشل
- 2 گھنٹے قبل

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 27 منٹ قبل

آخری ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنزکا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کی وارننگ کے باعث نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا
- 5 گھنٹے قبل

ٹک ٹاک میں ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
- 9 منٹ قبل

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
- 33 منٹ قبل

سعودی عرب کی مختلف امراض میں مبتلا افراد پر حج کرنے پر پابندی، ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو
- 3 گھنٹے قبل












