اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) کےبینک اکاؤنٹس اوراثاثےمنجمدکرنےکی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) کےبینک اکاؤنٹس اوراثاثےمنجمدکرنےکی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔اثاثےمنجمدکیےجانےکی کارروائی انسداددہشتگردی ایکٹ1997کےتحت کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت کےعہدیداروں،کارکنوں کوجاری اسلحہ لائسنسزبھی منسوخ کیےجائیں گے، کالعدم جماعت کےعہدیداروں کےشناختی کارڈاورپاسپورٹ بھی بلاک کیےجارہے ہیں، اثاثےمنجمدکرنےکیلئے اسٹیٹ بینک اورصوبائی محکمہ ریونیوکرداراداکریں گے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت الیکشن نہیں لڑ سکے گی، کالعدم جماعت کے ممبران اسمبلی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، سپریم کورٹ میں اپیل کے بعد فیصلہ ہو گا کہ ممبران اسمبلی آزاد حیثیت سے اسمبلی کا حصہ رہ سکے گے یا نہیں۔
قبل ازیں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ وزارت داخلہ کیجانب سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔ تحریک لبیک پاکستان ملک میں لوگوں کواکسا کر انتشار پیدا کرنے میں ملوث ہے اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں بھی ملوث ہے۔

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 8 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 منٹ قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل



