دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن ہیڈکوارٹرز میں تربیت اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔
اس کے علاوہ آرمی چیف کو نئے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فارمیشن کی انسداد دہشتگردی سے متعلق کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ضم ہونے والے اضلاع میں امن واستحکام ترقی کیلئے ضروری ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔پاکستان میں جلد امن قائم ہوگا۔
جنرل سید حافظ عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 12 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 11 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 11 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 12 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 14 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 12 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 12 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 11 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 12 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 13 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 13 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 11 دن قبل



