Advertisement
پاکستان

عمران خان اس وقت پوری دنیا کے مسلمانوں کے رہنما ہیں،چوہدری پرویز الہیٰ

ن لیگ اور نگران حکومت پنجاب میں الیکشن کے خوف سے پاگل ہو چکے ہیں،صدر پاکستان تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 15th 2023, 11:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان اس وقت پوری دنیا کے مسلمانوں کے رہنما ہیں،چوہدری پرویز الہیٰ

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی زمان پارک میں خون کی ہولی کھیل رہے ہیں.عمران خان اس وقت صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے رہنما ہیں. ن لیگ اور نگران حکومت پنجاب میں الیکشن کے خوف سے پاگل ہو چکے ہیں.

اپنے ٹویٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں کبھی کسی رہنما کے گھر پر پولیس فورس نے ایسے وحشیانہ طریقے سے حملہ نہیں کیا۔رانا ثناء اللہ پولیس فورس کے سربراہ ہیں، ان کی اعلانیہ دھمکیوں سے عمران خان کی زندگی کو سخت خطرہ ہے.

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز، رانا ثناء اللہ کو براہ راست ہدایات دے رہے ہیں. محسن نقوی نے لاقانونیت کی ساری حدیں پار کر دی ہیں وہ رانا ثنااللہ کے ساتھ جلد مجرموں کے کٹہرے میں ہوں گے.حکومت عمران خان کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کےلئے عدلیہ کا نام استعمال کر رہی ہے۔عدلیہ نے 18 مارچ کو حاضر ہونے کا کہا، پولیس کس کے کہنے پر چار دن پہلے ہی زمان پارک پر حملہ آور ہوئی.

پاکستان تحریک انصاف کے صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف ن لیگ کی بدنیتی اور مکروہ عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں.زلمے خلیل زاد نے عمران خان پر پرتشدد کاروائیوں کی مذمت کرکے عالمی برادری میں پی ڈی ایم کی فاشسٹ حکومت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے.

Advertisement
صیہونی فورسز کی  غزہ پربربریت جاری، مزید 78 فلسطینی شہید

صیہونی فورسز کی غزہ پربربریت جاری، مزید 78 فلسطینی شہید

  • 5 گھنٹے قبل
برطانیہ میں احتجاجی گروپ ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ،حمایت کرنے پر 14 سال قید کی سزا مقرر

برطانیہ میں احتجاجی گروپ ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ،حمایت کرنے پر 14 سال قید کی سزا مقرر

  • 2 گھنٹے قبل
ایرانی سپریم لیڈرکی جنگ بندی کے بعد  محرم الحرام کی مناسبت سے  عوامی تقریب میں پہلی بار شرکت

ایرانی سپریم لیڈرکی جنگ بندی کے بعد محرم الحرام کی مناسبت سے عوامی تقریب میں پہلی بار شرکت

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت

پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت

  • 5 گھنٹے قبل
یمن حوثیوں کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ، صہیونی فوج کا ناکام بنانے کا دعویٰ

یمن حوثیوں کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ، صہیونی فوج کا ناکام بنانے کا دعویٰ

  • 5 منٹ قبل
نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے قطری تجویز پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی

نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے قطری تجویز پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی

  • 2 منٹ قبل
ملک بھر میں یوم عاشور پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، موبائل فون سروس جزوی معطل

ملک بھر میں یوم عاشور پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، موبائل فون سروس جزوی معطل

  • 6 گھنٹے قبل
مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے اور اسے ذبح کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج

مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے اور اسے ذبح کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج

  • 5 گھنٹے قبل
آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
کراچی میں فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو  تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو  یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی میں فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو  تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو  یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ

  • 2 گھنٹے قبل
اسکردو جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز  سے  پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ

اسکردو جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز  سے  پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ

  • 2 گھنٹے قبل
ایس آئی ایف سی کے تحت ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت

ایس آئی ایف سی کے تحت ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement