جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت  2 لاکھ 2 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

10گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 525 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 20 ڈالرز اضافے سے 1924ڈالرز فی اونس ہے۔

پاکستان

الیکشن تبھی ہوں گے جب میں الیکشن کراؤں گا: آصف علی زرادری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن تبھی ہوں گے جب میں الیکشن کراؤں گا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن تبھی ہوں گے جب میں  الیکشن کراؤں گا: آصف علی زرادری

لاہور کے بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں۔ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے۔ ایسے حل دیے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ انشا اللّٰہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

محکمہ زراعت نے کپاس کی بی ٹی و نان بی ٹی اقسام کا اعلان کردیا

منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملے کے مشورہ سے کیا جا ئے،محکمہ زراعت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ زراعت نے کپاس کی بی ٹی و نان بی ٹی اقسام کا اعلان کردیا

محکمہ زراعت نے کپاس کی بی ٹی و نان بی ٹی اقسام کا اعلان کردیاہے جبکہ کاشتکاروں کوکپاس کی دوسری منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کے مشورہ سے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی بی ٹی اقسام آئی یو بی13،ایف ایچ142،ایم این ایچ886،نیاب 878،بی ایس15،ایف ایچ 114،ایف ایچ لالہ زار،آئی آر3701،این ایس 121 وغیرہ اور نان بی ٹی اقسام نیاب کرن وغیرہ کاشت کریں جبکہ کپاس کی دوسری منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملے کے مشورہ سے کیا جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ٹی اقسام کے ساتھ 10 فیصد رقبہ نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر بیج کا اگاؤ 75 فیصد یا زیادہ ہو تو کاشت کیلئے بُر اترا ہوا 6کلو گرام جبکہ بُردار بیج8 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر بیج کا اگاؤ60فیصد ہو تو بُر اترا ہوا بیج8اور بر دار بیج 10 کلوگرام فی ایکڑ اور اگر بیج کا اگاؤ 50فیصد ہو تو شرح بیج بر اترا ہوا بیج 10 کلوگرام جبکہ بردار بیج 12 کلو گرام فی ایکڑ ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرل سے کاشتہ فصل کیلئے پہلی آبپاشی بوائی کے 30تا 35دن بعد اور بقیہ 12سے15 دن کے وقفے سے کی جا ئے جبکہ پٹریوں پر کاشتہ فصل کیلئے بوائی کے بعد پہلا پانی 3 تا4 دن،دوسرا، تیسرا اور چوتھا پانی6 تا7 دن کے وقفے سے جبکہ بقیہ پانی 12 دن کے وقفے سے حسبِ ضرورت لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار پودوں کی تعداد پوری کرنے کیلئے چھدرائی کے عمل سے زائد پودے نکال دیں اورچھدرائی کا عمل بوائی کے 20 تا 25دن کے اندریا پہلے پانی سے پہلے یا خشک گوڈی کے بعد ہر حالت میں ایک ہی دفعہ میں مکمل کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار کمزور زمین میں پونے دو بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری ایس او پی اور ساڑھے تین بوری یوریا فی ایکڑجب کہ درمیانی زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری ایس او پی اور سوا تین بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں اسی طرح زرخیز زمین میں سوا بوری ڈی اے پی اور تین بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کی جائے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی، محکمہ خزانہ سندھ

سندھ: محکمہ سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی، محکمہ خزانہ سندھ

سندھ حکومت نے عبدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہیں اور پنشن 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے تنخواہیں اور پینشن یکم جولائی کے بجائے 23 جون تک اد ا کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll