Advertisement

پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق

علی حیدر اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 16th 2023, 5:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق

لاہور: لاہور کے علاقے شادباغ میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے 5 سالہ بچہ علی حیدر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق علی حیدر اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی پتنگ کی ڈور اس کے گلے میں لگی جس سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور بلال صدیق کامیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ شاد باغ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement