لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے اور عدالت نے 27 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا ہے۔


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے اور عدالت نے 27 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کر کے لاہور ہائی کورٹ نے 27 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت عالیہ لاہور نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت 10 دن تک کی منظور کی ہے۔
لاہور میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج 3 مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظورکی گئی ہے جب کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج 5 مقدمات میں 24 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظورہوئی ہے۔
قبل ازیں عمران خان نے اس سے قبل دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ آپ نے بچا لیا، آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے دوران سماعت کہا میرے خلاف اتنے مقدمات درج ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، 6 مقدمات اور درج کریں، سنچری مکمل ہو جائے گی لیکن یہ نان کرکٹنگ سنچری ہوگی۔ اس موقع پر عدالت میں قہقمہ بھی سنائی دیا۔
عمران خان نے عدالت کے روبرو کہا جو میرے گھر پہ ہوا اس سے پہلے کہیں نہیں ہوا، وزیر داخلہ کہہ رہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔
سماعت کرنے والے جسٹس طارق سلیم شیخ نے اس موقع پر کہا آپ اپنے آپکو سسٹم میں لائیں، کیس میں کوئی مسئلہ نہیں تھا آپ لوگوں نے مس ہینڈل کیا۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل



