پاکستان
پولیس عمران خان کی رہائش کا گیٹ توڑ کر اندر داخل
پولیس نے متعدد کارکنوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے

لاہور: سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد لاہور میں زمان پارک کی جانب پولیس نے آپریشن شروع کردیا۔
پولیس نے متعدد کارکنوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے، بھاری نفری زمان پارک پہنچ چکی ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے متعدد خیمے اکھاڑ دیے گئے جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
قیدیوں کو لے جانے والی وین اور واٹر کینن کو بھی کینال روڈ پر پہنچا دیا گیا جبکہ زمان پارک میں کرینیں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

کراچی: ملک میں منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے کمی کے بعد 204200 روپے ہوگئی۔
جبکہ 10 گرام سونا 2,658 روپے سستا ہو کر 175,068 روپے پر طے پایا۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 14 ڈالر کمی کے بعد 1968 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
پاکستان
عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا،چوہدری پرویز الہی
مفت آٹے کے حصول کیلئے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں،صدر پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا، شہباز شریف اینڈ کمپنی نے ترقی کا سفر روک دیا، نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، تمام پابندیوں کے باوجود عمران خان کی مقبولیت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
تحریک انصاف کو الیکشن مہم سے روکنے کیلئے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتار کیا جارہی ہے۔ رانا ثنا ءاللہ اور مریم نواز عدلیہ اور ججز کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔نا اہل حکمران جو مرضی کر لیں عوام انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے۔حالات کیسے بھی ہوں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہو گا۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 22, 2023
اپنے ٹویٹس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا دعویٰ کرنے والوں نے آج تک کچھ نہیں کیا، آئی ایم ایف کے ترلے منتیں بھی کسی کام نہیں آ رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلا رمضان ہے جس میں عوام کو سحر اور افطار کے لالے پڑے ہوئے ہیں، مفت آٹے کے حصول کیلئے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن حکمران لیپ ٹاپ تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔
عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا، شہباز شریف اینڈ کمپنی نے ترقی کاسفر روک دیا۔نا اہل حکمرانو ں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ تمام پابندیوں کے باوجود عمران خان کی مقبولیت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 22, 2023
چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا تحریک انصاف کو الیکشن مہم سے روکنے کیلئے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، رانا ثناء اللہ اور مریم نواز عدلیہ اور ججز کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، نا اہل حکمران جو مرضی کر لیں عوام انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، حالات کیسے بھی ہوں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہو گا، آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔
سابق صوبائی وزرا ء راجہ محمد بشارت اور میاں محمود الرشید سے ملاقات۔ pic.twitter.com/fjL5yDjCoE
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 22, 2023
کھیل
ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ عمرہ ادائیگی پر تصاویر شیئر کردیں
مداحوں اور دوستوں کی جانب سے بہت سی نیک خواہشات کا اظہار کیا

مکہ: سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے بغیر بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنے والدین، بہن اور بہنوئی کے ساتھ سعودی عرب سے چند تصاویر فوٹو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں اور کیپشن میں عمرہ کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
تصاویر میں ثانیہ کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ حرم میں دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
ثانیہ کے لیے ان کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں مداحوں اور دوستوں کی جانب سے بہت سی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ تاہم کئی صارفین شعیب کی عدم موجودگی پر پریشان تھے اور ثانیہ سے کئی سوالات پوچھے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد ثانیہ مرزا کی الوداعی پارٹی میں شرکت نہیں کی تھی۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف ملے گا: مصدق ملک
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے