ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 320 کورونا ٹیسٹ کیے گئے
اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے109 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 14 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ہفتہ کوقومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 320 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 109 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.05 فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں 571 ٹیسٹوں میں 24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.20 فیصد رہی۔
اسی طرح اسلام آباد 356 ٹیسٹوں میں 20 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 5.62 فیصد رہی اور راولپنڈی میں 217 ٹیسٹوں میں سے 7 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 3.23 فیصد رہی جبکہ پشاور میں 108 ٹیسٹوں میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.63فیصد رہی ۔
وفاقی زیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
- 14 گھنٹے قبل
کوہاٹ میں دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 2 بچے اور ایک خاتون زخمی
- 25 منٹ قبل
پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، مئیر کراچی
- 14 گھنٹے قبل
دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر ’یوم سیاہ‘ منا رہے ہیں
- 22 منٹ قبل
امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، محسن نقوی
- 2 گھنٹے قبل
چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
- 14 گھنٹے قبل
سلوواکیہ میں ہزاروں افراد کا وزیراعظم کے خلاف احتجاج
- 2 گھنٹے قبل
خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر صدر ، وزیر اعطم کی سکیورٹی فورسز کی تعریف
- 14 گھنٹے قبل
امریکی صدر کادوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے نئے وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل
رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے 2 روزہ کانووکیشن کا آغاز
- 13 گھنٹے قبل
بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے
- 2 گھنٹے قبل