پاکستان
نوازشریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے،شیخ رشید
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرالیں ورنہ اصلی اور حقیقی جیل جانا پڑے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرالیں ورنہ اصلی اور حقیقی جیل جانا پڑے گا۔
سعودی عرب اورچین نےجھنڈی کرادی ہےدونوں پاکستان سےاکنامک رفام کی ڈیمانڈکررہےہیں اسحاق ڈارصاحب3ماہ تک مذکرات مکمل ناکراسکےڈالر200کاکروانےآئےتھے300کاکر دیامئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں اب اجلاس مارچ کےبجائےاپریل میں موخرہوگیاہےانفرادی ووٹنگ امریکہ کےپاس ہےجس کاپاکستان پرشدیددباؤہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023
شکرہےزمان پارک سےکلانشکوف نکلی توپ نہیں نکلی کسی کواحساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑرگڑکرمررہاہےکل مری میں سیشن جج عارف نسیم نےحکومت کی میری گرفتاری ضمانت منسوخی کوخارج کردیاآئندہ72گھنٹوں میں الیکشن کافیصلہ ہوجائےگاپھرالیکشن کمیشن جانےاورسپریم کورٹ جانےعمران کوطاقت سےنہیں نکالاجاسکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023
انہوں نے کہا کہ شکر ہے زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی، توپ نہیں، کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہا ہے، نوازشریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے، کل مری میں سیشن جج عارف نسیم نے حکومت کی میری گرفتاری ضمانت منسوخی کو خارج کر دیا، کل فائل زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، یہ وقت ہی بتائے گا۔
پاکستان
وزیرِ اعظم نے تھرپارکر میں کوئلے سے چلنے والے 1650 میگاواٹ بجلی کے 2منصوبوں کا افتتاح کر دیا
یہ منصوبے 3.53 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے تعمیر کئے گئے ہیں

تھرپارکر: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تھرپارکر میں کوئلے سے چلنے والے 1650 میگاواٹ بجلی کے 2 منصوبوں کا افتتاح کر دیا جس سے کوئلے سے پیداہونے والی بجلی کی پیداوار 3300 میگاواٹ ہو جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام کوٹ تھر کاایک روزہ دور کیا اور 330 میگاواٹ تھل نووا تھر اور 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک منصوبوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا چوہدری سالک حسین، احسن اقبال، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، چینی نائب ناظم الامور پانگ چن شوئی اورسندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز احمد شیخ بھی موجود تھے۔
یہ منصوبے 3.53 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے تعمیر کئے گئے ہیں۔
پاکستان
سپریم کورٹ کو آڈیوٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے:چیف جسٹس
چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطابندیال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیوٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہاہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطابندیال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیوٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہاہے۔ آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیوٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس میں دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم صبر، درگزر سے کام لیکر آئینی ادارے کا تحفظ کریں گے۔ آئینی اداروں کو اپنے فیصلوں میں تحفظ دیا ہے، عدلیہ پر بھی حملے ہورہے ہیں،عدلیہ کا بھی تحفظ کریں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جسے تحفظ فراہم کریں گے، جمہوری عمل شفاف ہوناچاہیے۔ الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت اختیارات حاصل ہیں لیکن اگرشفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تومداخلت کریں گے۔
چیف جسٹس عمرعطابندیال کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سپریم کورٹ کی باتوں کو غلط سمجھاجاتاہے، ہم نے یہ نہیں کہا آج تک صرف ایک ہی ایماندار وزیراعظم آیا بلکہ ایک کیس میں کہا کہ 1988میں ایک ایماندار وزیراعظم تھا، ہماری اس بات کو پارلیمنٹ نےغلط سمجھا۔
وکیل عابد زبیری نے کہا کہ میں نےغلام محمود ڈوگر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکی، تبادلے کیخلاف غلام محمود ڈوگرکی اپیل واپس لیتا ہوں جس پر سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیادپر خارج کردی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بیوروکریسی میں تبادوں کی منظوری کے بعد معاملہ ویسے بھی غیر مؤثر ہو چکا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں برابری کا موقع ملنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے۔
پاکستان
لاہور ہائی کورٹ کا1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنےکا حکم
جس دوست ملک نے تحائف دیئے وہ بھی بتایا جائے،لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنےکا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست نمٹا دی، درخواست گزار نے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔
عدالت نے 1990سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنےکا حکم دیتے ہوئےکہا ہےکہ جس دوست ملک نے تحائف دیئے وہ بھی بتایا جائے، کوئی چیز چھپائی نہیں جاسکتی، سارا ریکارڈ پبلک کیا جائے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تحائف کے ذرائع بتانےکی ہدایت پر اعتراض کیا گیا، وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کے خلاف اپیل فائل کرنا ہے۔جسٹس عاصم حفیظ نےکہا کہ اپیل آپ کا حق ہے، بغیر ادائیگی کےکوئی تحفہ نہیں رکھ سکتا۔
گزشتہ روز کی سماعت میں وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ توشہ خانے کا سال 2000 سے پہلے کا ریکارڈ منظم شکل میں نہیں ہے۔
اس سے قبل کی سماعت پر عدالت نے توشہ خانےکا 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، جسٹس عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ توقع نہیں ہےکہ کسی کو بھی مقدس گائے سمجھا جائےگا، وفاقی حکومت کے وکیل توشہ خانہ کی 2002 کے بعد کی تفصیلات کی مصدقہ کاپی ریکارڈ پر لائیں۔
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
رمضان میں سندھ کے اسکولوں کے نئے اوقات
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف ملے گا: مصدق ملک
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی