پاکستان
زمان پارک آپریشن پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہے،فواد چوہدری
غیر قانونی آپریشن اور تشدد میں ملوث تمام پولیس افسران کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے،سربراہ پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا کر عمران خان کی رہائش گاہ میں پولیس داخل ہوئی۔یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا، معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابلِ معافی ہے۔
+
یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے ہائیکورٹ اپنے فیصلوں کا پہرہ دیں تمام پولیس آفیسرز جنہوں نے غیر قانونی آپریشن کیا اور تشدد میں ملوث ہوئے ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 19, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی لکھا ہے کہ تمام پولیس افسران جو غیر قانونی آپریشن اور تشدد میں ملوث ہوئے، ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں۔
دنیا
بھارتی پنجاب میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، سکھ فار جسٹس نے امریکا میں کیس دائر کردیا
بھارتی پنجاب میں پر تشدد کریک ڈاؤن اور انٹرنیٹ کی مکمل بندش کیخلاف سکھ فار جسٹس نے پنجاب میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف امریکا میں کیس دائر کردیا۔

بھارتی پنجاب میں پر تشدد کریک ڈاؤن اور انٹرنیٹ کی مکمل بندش کیخلاف سکھ فار جسٹس نے پنجاب میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف امریکا میں کیس دائر کردیا۔
امریکی فیڈرل کورٹ نیو یارک نے چیف منسٹر پنجاب سمیت دو دیگر حکام سے جواب طلب کرلیا، خالصتان کے قیام کیلئے کوشاں سکھ فار جسٹس نے امریکی فیڈرل کورٹ نیویارک سے 27 مارچ کو رجوع کیا۔
عدالت نے بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت سنگھ مان، گورنر بنواری لال پروہت اور گورو یادیو کو جواب دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ دو ماہ کا وقت دیا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں سکھ پنجاب میں مظالم اور امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، بھارتی ہائی کمیشن پر گزشتہ ہفتہ ہزاروں سکھوں نے احتجاج میں حصہ لیا تھا، آسٹریلیا میں ریفرنڈم کے دو مراحل میں ہزاروں سکھوں کی شرکت سے بھارت کی پریشانی عیاں ہے۔
پاکستان
عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا: عمران خان
کوئی بھی اقدام قانون اور آئین کی حدود میں ہوگا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو لاہور میں سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے طاقتور پاکستان کے لیے ایک مضبوط فوج کی اہمیت پر زور دیا۔
خان نے کہا کہ ملک کے قومی اداروں کو مضبوط کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی جماعت مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن کوئی بھی اقدام قانون اور آئین کی حدود میں ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات
— PTI (@PTIofficial) March 31, 2023
پاکستانی فوج میری فوج ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے۔ عمران خان
عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ۔ عمران خان
آزادانہ الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو
جمہوریت… pic.twitter.com/yQFA0Hz1w8
خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عدلیہ اور آئین کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی تمام مسائل کا حتمی حل ہیں۔ پی ٹی آئی نے جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کا عہد کیا، پوری قوم تحریک کا ساتھ دے گی۔
خان نے پی ٹی آئی کے ہزاروں ساتھیوں کے گھروں سے اغوا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کو ان کی رہائش گاہوں سے اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ قتل کی کوشش کے بعد اپنی زندگی پاکستان میں گزاریں گے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے سیکرٹری جنرل رانا عظیم نے کہا کہ صحافی قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کریں گے۔
جرم
کراچی: موبائل چھیننے اور IMEI نمبر تبدیل کرنے کے ماہر 4 ملزمان گرفتار
کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے موبائل فون چھیننے اور ان کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والے گروپ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے موبائل فون چھیننے اور ان کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والے گروپ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او شارع نور جہاں غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 ملزمان زاہد، الیاس، عادل اور منظور کو گرفتار کرکے چھینے ہوئے 16 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور 2 پستول برآمد کیے ہیں۔
گرفتار ملزمان زاہد اور الیاس اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار دیگر 2 ملزمان عادل اور منظور سافٹ ویئر سے چھینے ہوئے موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کے ماہر ہیں اور وہ اپنے ساتھیوں کے چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے برآمد 16 موبائل فونز میں سے 3 کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرلیا گیا تھا جبکہ 4 موبائل فونز آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کے لیے عادل اور منظور کو دیے گئے تھے۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ پاپوش نگر میں موبائل مارکیٹ کی دکان پر یہ کام انجام دیتے تھے جبکہ ملزمان نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ سستے اور خراب موبائل فون کی آئی ایم ای آئی چھینے ہوئے مہنگے موبائل فونز میں سافٹ ویئر کی مدد سے تبدیل کرتے تھے جبکہ ملزمان مارکیٹ میں بلاک موبائل فونز کو بھی کھولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مارکیٹ میں نصف درجن سے زائد افراد اور بھی ہیں جو یہ کام کرتے ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے انکشافات کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور گروہ میں شامل دیگر افراد کو سرگرمی سے تلاش کیا جا رہا ہے۔
-
جرم 2 دن پہلے
لاہور:پولیس نے جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
امریکہ اور کینیڈا کی سرحد کے قریب دریا سے آٹھ لاشیں برآمد
-
پاکستان 2 دن پہلے
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
فرد جرم عائد ہونا سیاسی حریفوں کی دشمنی کے باعث ہے، ٹرمپ
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف نے یوکرین کے لیے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دیدی
-
پاکستان 2 دن پہلے
حسان نیازی کیخلاف بغاوت پراکسانے کا ایک اور مقدمہ درج
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم