پاکستان
عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف نئے مقدمات
ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگامہ آرائی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 10 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا گیا، جوڈیشل کمپلیکس کا مین گیٹ اور شیشے توڑے گئے، جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ اور جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کی چیزیں توڑنے والے ملزمان گرفتار کئے گئے، پولیس کی 2 گاڑیوں،7 موٹر سائیکلوں کو جلایا گیا، ایس ایچ او گولڑہ کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔
پاکستان
چیف جسٹس کراچی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی اور ای سی پی کی کارکردگی پر نوٹس لیں: جماعت اسلامی
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے چیف جسٹس پاکستان سے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے چیف جسٹس پاکستان سے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سراج الحق کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی حکومتی جماعت نے کہا کہ کراچی کا آئندہ میئرجیالا ہوگا، بلدیاتی انتخابات کے لیے بدنیتی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستیں تیار کی گئیں اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر انتخابی عملے کی تعیناتی کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی نے خط میں لکھا کہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ ترانتخابی عملہ حکومتی جماعت کا حامی تھا، ریٹرننگ افسران نے ہزاروں ووٹوں سے جیتنے والوں کو ہراکر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی جیت کا اعلان کیا، الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے کیس دوبارہ ان آراو کو بھیج دیے جن پر دھاندلی کے الزامات ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان کو لکھے گئے خط میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا 6 یونین کمیٹیاں جن میں بدترین دھاندلی ہوئی، ان یوسیز میں فارم 11کے نتائج کے برعکس ریٹرننگ افسرا ن (آر او) نے نتیجے جاری کیے، جماعت اسلامی نے 66 پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کی جہاں نتائج تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن نے 22 مارچ کو17 پولنگ اسٹیشنز کو خود ہی منتخب کر کے ری کاؤنٹنگ کا حکم دے دیا۔
سراج الحق نے چیف جسٹس کو لکھا کہ سپریم کورٹ آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے معاملے کا فوری نوٹس لے اور کراچی کے عوام کو ان کا حق دیا جائے۔
پاکستان
قومی اسمبلی اورپارلیمنٹ کےاجلاس کل ہو ں گے، ایجنڈا جاری
قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل (پیر) کو ہوں گے، پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا ہے ۔

قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل (پیر) کو ہوں گے، پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا ہے ۔
قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں عالیہ کامران کا انسانی اسمگلنگ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے،اسلام آباد میں خواتین کیخلاف جرائم کی شرح میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب جرنلسٹس اور میڈیا ارکان تحفظ ایکٹ اور اخبارات ، نیوز ایجنسیز اور کتب رجسٹریشن آرڈیننس میں ترمیم کے بل ایوان میں پیش کریں گی ۔ دو ہزار تیرہ سے اکیس تک کی مختلف رپورٹس بھی زیرغور آئیں گی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آٹھ نکات زیر بحث آئیں گے ۔وزیر پارلیمانی امور کی پیش کردہ تحریک کے علاوہ امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بات ہوگی ۔
قومی اداروں اور ان سے وابستہ شخصیات کی تکریم کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔
اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں معاشی صورتحال ، کشمیر، سی پیک ، خارجہ پالیسی ، موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا ۔
پاکستان
عثمان ڈار کا جلسہ گاہ پہنچنے کے لئے چنگ چی کا استعمال
پنجاب حکومت کو مینار پاکستان کے جلسے سے اتنا خوف ہے کہ پورے شہر میں کنٹیرز کی دیواریں کھڑی کر دی ہیں،عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ پنجاب حکومت کو عمران خان کے مینار پاکستان کے جلسے سے اتنا خوف ہے کہ پورے شہر میں کنٹیرز کی دیواریں کھڑی کر دی ہیں۔
ٹوئٹر پر عثمان ڈار کی جانب سے جاری کردہ ایک وڈیو میں دیکھایا گیا عثمان ڈار ایک چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان کی طرف جارہے ہیں۔وڈیو میں عثمان ڈار نے چنگچی رکشہ ڈارئیور کا تعارف کرایا ساتھ ہی اویس نامی چنگچی رکشہ ڈارئیور کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے عثمان ڈار کو رکشے پر بیٹھایا۔
جلسے سے واپسی پر راستے بند اور ہمارا دیسی جُگاڑ۔۔ کنٹینر کا توڑ چنگ چی رکشہ سے نکال لیا۔ لاہور زندہ آباد pic.twitter.com/plVmJQkiQY
— Usman Dar (@UdarOfficial) March 26, 2023
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ لاہویوں سمیت ملک بھر سے آئے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ اتنی رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے کے باعث شہر بھر میں مختف سڑکوں کو بند کیا گیا تھا جبکہ میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر بند تھی۔ پی ٹی آئی کارکنان سمیت رہنماؤں کو بھی جسلہ گاہ پہنچنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
منظور وسان نے ایمرجنسی کے نفاذ سمیت بڑی بڑی پیشگوئیاں کردیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن شیڈول منسوخ کرا کے ن لیگ نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے،چوہدری پرویز الہی
-
دنیا 2 دن پہلے
بھارتی پارلیمنٹ نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیراعظم کامفت آٹے کی تقسیم کے مقامات کا اچانک دورہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان محفوظ نہیں ہیں تو منصورہ آ جائیں:سراج الحق
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی :ڈیفنس ، کار الٹنے سےڈرائیور جاں بحق
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے