جی این این سوشل

جرم

شوہر کی سسرال میں فائرنگ، بیوی، بیٹا اور سالی جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقے پخہ غلام میں سفاکیت کی انتہاء ہوگئی، شوہر نے اپنی بیوی اور بیٹے سمیت 3 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شوہر کی سسرال میں فائرنگ، بیوی، بیٹا اور سالی جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پشاور کے نواحی علاقے پخہ غلام میں سفاکیت کی انتہاء ہوگئی، شوہر نے اپنی بیوی اور بیٹے سمیت 3 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پشاور کے نواحی علاقہ پخہ غلام میں شوہر نے اپنی ناراض بیوی پر میکے میں گھریلو ناچاقی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ملزم حکیم کی فائرنگ سے اس کی بیوی، سالی اور بیٹا جاں بحق جبکہ ساس سمیت 2 و افراد زخمی ہوگئے۔

لواحقین کے مطابق میاں بیوی میں کافی عرصے سے گھریلو تنازع چل رہا تھا، معاملے کو سُلجھانے کیلئے جرگے بھی کئے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتل کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

ٹیکنالوجی

شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

نادرا نے"پاک آئی ڈی "کےنام سےنئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

نادرا (NADRA)نے’پاک آئی ڈی’ کےنام سےنئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی،پاکستانی شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

نادرا کے چیئرمین طارق ملک  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں بتایا کہ نادراکی نئی ایپلیکیشن ایپ متعارف کرا دی گئی ہے۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔

شہری موبائل فون سےگھربیٹھےشناختی کارڈ،فیملی رجسٹریشن سمیت دستاویزات بنوا سکیں گے۔اس کےعلاوہ موبائل کے ذریعے ہی فنگر پرنٹس بھی دیئے جا سکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کے پاس سیاسی عیاشیوں کے لئے پیسےہیں لیکن الیکشن کے لئے نہیں،شیخ رشید

2 اسمبلیاں اس لئے تحلیل کی تھیں کہ 90روز میں انتخابات ہوں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کے پاس سیاسی عیاشیوں کے لئے پیسےہیں لیکن الیکشن کے لئے نہیں،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ 2 اسمبلیاں اس لئے تحلیل کی تھیں کہ 90روز میں انتخابات ہوں گے ۔اب ایک ہفتے میں اس قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگانا چاہئے ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کا مسئلہ نہ سکیورٹی ہے اور نہ ہی پیسہ،اگر اپریل میں الیکشن نہیں ہو سکت تو اکتوبر میں پیسے کہاں سے آئیں گے۔پہلے ملک معاشی ،سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں اس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں ۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کرحکومت میں بٹھا دیا ہے جن کو گھر والے نہیں جانتے۔ان کے پاس سیاسی عیاشیوں کے لئے پیسے پیں لیکن الیکشن کے لئے پیسے نہیں ہیں۔سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتا لگ جائے گا ن لیگ کی8اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام اُن سے سیاسی انتقام لےگی

آج زمان پارک میں عمران خان سےملاقات کروں گاایک طرف عمران خان سےگرینڈسیاسی ڈئیلاگ چاہتےہیں دوسری طرف گرفتاریاں اورمینار پاکستان جلسےمیں رکاوٹیں ڈال رہےہیں ان کامسئلہ اب آئی ایم ایف ہےنہ غریب کی بھوک ہے بلکہ عمران خان کےکلین سویپ کاخوف ہے۔بڑی عدالتی جنگ شروع ہونےجارہی ہےآر یا پار ہوجائےگا

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب میں الیکشن ملتوی، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں الیکشن ملتوی، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کافیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متصادم ہے، بیرسٹر علی ظفر پٹیشن پر کام کر رہے ہیں، کل سپریم کورٹ میں دائر کر دی جائیگی، جج صاحبان نے کوئی بھی فیصلہ آئین و قانون کے مطابق کرنا ہے، پاکستانی قوم جج صاحبان کی پشت پر کھڑی ہے، آئین سے جو انحراف کیا جا رہا ہے اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائیگی،

صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے، الیکشن کمیشن تبدیل نہیں کر سکتا، پٹیشن میں مطالبہ کیا جائیگا کہ 30 اپریل کو ہی الیکشن کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئینی اور قانونی نہیں، کل ہی فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کر دی جائے گی، پیر کو پارلیمنٹ کےجوائنٹ سیشن میں شرکت کریں گے، پی ٹی آئی کے سینیٹر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے، سینیٹر پارلیمنٹ میں اپنا موقف اپنا پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور، اسلام آباد، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ الیکشن کمیشن تاریخ نہیں دے سکتا، معلوم نہیں الیکشن کمیشن نے کونسا آئین دیکھ لیا کہ انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا، حکومتی اتحادی نے خواہش کا اظہار کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں، چند گھنٹے بعد ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے خواہش پوری کر دی گئی، گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کریں گے، گورنر کے پی معلوم نہیں کیوں چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہو، مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ ہو گا، تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا فورم بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب میں ہونے والے الیکشن کے دوران اپنے امیدواروں کو ہدایت کہ انتخابی مہم نہیں روکنی، اپنے حلقوں میں کام جاری رکھیں، سپریم کورٹ پر بھرپور اعتماد ہے، امید ہے جو اعلان ہوا تھا اسی دن الیکشن کروایا جائیگا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور کارکنان گرفتار ہیں اور جیلوں میں بند ہیں، پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کریں گے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی کہا تھا کہ میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہو گا، عمران خان ایک بار پھر اپنے اوپر حملے کی سازش بے نقاب کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے، ہم اپنے خدشات جے آئی ٹی کے ساتھ شیئر کریں گے، امید ہے پنجاب حکومت کی جے آءی ٹی مثبت انداز میں آگے بڑھے گی، 30 اپریل کو ہی الیکشن ہونگے، سپریم کورٹ اس پر فیصلہ بھی دے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll